سوئس اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ: سندھو فائنل میں، شری کانت کو شکست

پی وی سندھو نے بلیچ فیلٹ سے مقابلہ 41 منٹ میں جیتا۔ سندھو کا فائنل اسپین کی کَیرولینا مارن سے مقابلہ ہوگا۔ سندھو کا مارِن کے خلاف 5-8 کا کریئر ریکارڈ ہے۔

تصویر یو این آئی
i

باسیل: عالمی چیمپیئن اور دوسری سیڈ ہندوستان کی پی وی سندھو نے اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے چوتھی سیڈ ڈینمارک کی میا بلیچ فیلٹ کو 41 منٹ میں ہفتے کے روز 21-13، 21-19 سے شکست دے کر سوئس اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں جبکہ مرد کٹیگری چوتھی سیڈ کیدامبی شری کانت اور مرد جوڑی میں ساتوِکسَیراج اور چراغ شیٹی کی جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی وی سندھو نے بلیچ فیلٹ سے مقابلہ 41 منٹ میں جیتا۔ سندھو کا فائنل اسپین کی کَیرولینا مارن سے مقابلہ ہوگا۔ سندھو کا مارِن کے خلاف 5-8 کا کریئر ریکارڈ ہے۔ سندھو کو ریو اولمپک کے فائنل میں مارن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شری کانت کو آخری چار میں ڈنمارک کے وِکٹر ایکسیلن نے 41 منٹ میں 21-13، 21-19 سے شکست دی، جبکہ ساتوِکسَیراج اور چراغ شیٹی کی جوڑی کو مرد جوڑی کے سیمی فائنل میں چھتی سیڈ ڈنمارک کی جوڑی کم ایسٹرپ اور اینڈرس راسمُوسین نے 44 منٹ میں 21-10، 21-17 سے شکست دی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔