لاک ڈاؤن میں ناظرین کے بغیر اسٹیڈیم کھولنے کی اجازت

اگرچہ اس دوران ایسے ٹورنامنٹوں کے انعقاد پر روک برقرار ہے جس میں بڑی تعداد میں ناظرین کی بھیڑ جمع ہونے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں 31 مئی تک بڑھائے گئے لاک ڈاؤن کے درمیان اسپورٹس كامپلیكس اور اسٹیڈیم کو شائقین کے بغیر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند نے اتوار کو لاک ڈاؤن کو 31 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔وزارت داخلہ نے خطوط رہنما جاری کر کے بتایا کہ اسپورٹس كامپلیكس اور اسٹیڈیم کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اسٹیڈیم میں شائقین کی رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگرچہ اس دوران ایسے ٹورنامنٹوں کے انعقاد پر روک برقرار ہے جس میں بڑی تعداد میں ناظرین کی بھیڑ جمع ہونے کا امکان ہے۔ اس درمیان جم اور سوئمنگ پول کھولنے کو لے کر ملک بھر میں روک جاری رہے گی۔

حال ہی میں مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو نے کہا تھا کہ کچھ دنوں میں پروٹوکول کی سختی سے عمل کرتے ہوئے ٹریننگ کیمپوں کو کھول دیا جائے گا۔لاک ڈاؤن کے دوران مختلف کھیلوں کی فیڈریشنوں نے کوچ اور کھلاڑیوں کے لئے ویبینار کا انعقاد کیا تھا۔

لاک ڈاؤن کے دوران کئی کھلاڑی ٹریننگ کیمپوں میں ہیں جبکہ کچھ اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں۔کھلاڑی جہاں بھی ہیں وہاں فٹنس مشق اور سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے ٹریننگ کر رہے ہیں۔