فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر: جنوبی افریقہ کا گھانا کے خلاف میچ دوبارہ کرانے کا مطالبہ

گھانا سے ایک صفر کی شکست کے بعد جنوبی افریقہ 2022 کے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے سے محروم ہو گیا ہے جس کے بعد جنوبی افریقہ نے اس پنالٹی کے خلاف بولنا شروع کر دیا۔

فٹبال، تصویر آئی اے این ایس
فٹبال، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

زیورخ: جنوبی افریقہ نے گھانا کے خلاف 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کو دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز جنوبی افریقہ نے گھانا کے خلاف متنازع پنالٹی کے باعث شکست کی وجہ سے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ دوبارہ کروانے کا مطالبہ کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں گھانا نے جنوبی افریقہ کو ایک صفر سے ہرایا تھا۔ میچ کے پہلے ہاف میں گھانا کے ڈیفینڈر ڈینیئل امرتی کورنر سے ملنے والے پاس پر مخالف ٹیم کے گول پر اسٹروک مارنے لگے تو بظاہر جنوبی افریقی کھلاڑی کے ہاتھ لگنے کی وجہ سے وہ نیچے گرے جس پر فیلڈ پر موجود ریفری نے گھانا کو ایک فری پنالٹی کک دے دیا۔ فری پینلٹی کک پر گھانا نے گول کیا جو میچ کا نتیجہ خیز گول ثابت ہوا۔


گھانا سے ایک صفر کی شکست کے بعد جنوبی افریقہ 2022 کے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے سے محروم ہو گیا ہے جس کے بعد جنوبی افریقہ نے اس پنالٹی کے خلاف بولنا شروع کر دیا۔ جنوبی افریقی فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ میچ دوبارہ کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میچ حکام نے کھیل کا فیصلہ کیا، جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ہم کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (سی اے ایف) اور فیفا کو خط لکھیں گے اور ان سے اس بات کی تحقیقات کرنے کو کہیں گے کہ کھیل کو کیسے ہینڈل کیا گیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔