ثانیہ مرزا کی دو سال بعد ٹینس کورٹ پر کامیاب واپسی

لڑکے کی پیدائش اور زخمی ہونے کے سبب ثانیہ ٹینس کورٹ سے دوری بنائے ہوئے تھیں۔ 33 سالہ حیدرآبادی کھلاڑی نے اکتوبر2017 میں چائنا اوپن میں کھیل کا آخری مرتبہ مظاہرہ کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سرکردہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کورٹ پر دو سال کے طویل وقفہ کے بعد کامیابی کے ساتھ واپسی کی ہے۔ ثانیہ جو پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ہیں، دو سال سے ٹینس سے دور تھیں۔ پچھلے سال انہوں نے لڑکے کو جنم دیا تھا جس کے بعد سے وہ کھیل سے دور تھیں۔

ثانیہ مرزا گزشتہ چند ماہ سے شدت سے پریکٹس کر رہی تھیں اور کورٹ میں واپسی کے لئے پُرعزم تھیں۔ ان کا اصل نشانہ آئندہ برس کھیلے جانے والے اولمپک میں اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرنا ہے۔ ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی نے آسٹریلیا کے ہوبرٹ انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں کھیلے گئے ویمنس ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔


ثانیہ مرزا نے یوکرین کی نادیہ کچونک کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے اوکسانہ کلاکشنوک اور میوکاتو کو 2-6، 7-6(3)، [10-3] سے شکست دی جس کے بعد اس جوڑی نے کوارٹرفائنل میں پیش قدمی کرلی۔ اس میچ میں دونوں جوڑیوں نے ایک ایک سیٹ میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ملے ٹائی بریک میں ثانیہ اور ان کی ساتھی نے کامیابی حاصل کی۔

پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد دوسرے سیٹ میں ہندوستان اور یوکرین کی جوڑی نے کامیابی حاصل کی اور اس کھیل کو تیسرے سیٹ تک پہنچا دیا۔ تیسرا سیٹ اس جوڑی نے جیت لیا۔ ثانیہ اور ان کی پارٹنر کا اگلا میچ کرسٹینیا میچ گلے اور وانیاکنگ کی امریکی جوڑی سے ہوگا۔ لڑکے کی پیدائش اور زخمی ہونے کے سبب ثانیہ ٹینس کورٹ سے دوری بنائے ہوئے تھیں۔ 33 سالہ حیدرآبادی کھلاڑی نے اکتوبر2017 میں چائنا اوپن میں کھیل کا آخری مرتبہ مظاہرہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔