ہاکی میں 41 سال بعد اولمپک تمغہ جیتنے پر ٹیم انڈیا کو صدر، وزیر اعظم اور راہل گاندھی کی مبارک باد

ہاکی میں ہندوستان کے 41 سال بعد اولمپک تمغہ جینے پر ملک بھر میں خوش کا ماحول ہے، وہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹیم انڈیا کو مبارک باد پیش کی ہے

ٹیم انڈیا / ٹوئٹر
ٹیم انڈیا / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

ٹوکیو: ہاکی میں ہندوستان کے 41 سال بعد اولمپک تمغہ جینے پر ملک بھر میں خوش کا ماحول ہے، وہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹیم انڈیا کو مبارک باد پیش کی ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جرمنی کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

صدر رام ناتھ کووند نے کہا، ’’ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم کو 41 سال بعد ہاکی میں اولمپک میڈل جیتنے پر مبارکباد۔ ٹیم نے غیر معمولی مہارت، لچک اور جیت کے عزم کا مظاہرہ کیا۔ یہ تاریخی فتح ہاکی میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گی اور نوجوانوں کو کھیل میں آگے بڑھنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دے گی۔‘‘


وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’’یہ وہ تاریخ ساز دن ہے جو ہر ہندوستانی کی یادوں میں نقش رہے گا۔ ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم کو کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ اس کارنامے سے انہوں نے پوری قوم بالخصوص ہمارے نوجوانوں کے دل جیت لئے۔ ہندوستان کو ہماری ہاکی ٹیم پر فخر ہے۔‘‘

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد! یہ ایک عظیم لمحہ ہے، پورے ملک کو آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔ آپ اس فتح کے مستحق ہو۔‘‘


خیال رہے کہ بلجیم سے سیمی فائنل مقابلہ میں ہار جانے کے بعد ہندوستانی ہاکی ٹیم کانسہ کے تمغہ کے لئے جرمنی سے مقابلہ کرنے کے لئے اتری تھی۔ اس مقابلہ کو ہندوستان نے 4 کے مقابلہ 5 گول سے جیت لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔