نکہت زرین نے حیدرآباد میراتھن کے 12 ویں ایڈیشن کی جرسی جاری کی

نکہت زرین نے این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر امیت مکھرجی، حیدرآباد میراتھن کے ڈائریکٹر پرشانت کے ساتھ یہ جرسی جاری کی۔

<div class="paragraphs"><p>نکہت زرین، تصویر آئی اے این ایا</p></div>

نکہت زرین، تصویر آئی اے این ایا

user

یو این آئی

حیدرآباد: خواتین کی باکسنگ چیمپئن نکہت زرین نے 26 اور 27 اگست کو منعقد ہونے والی این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن کے 12 ویں ایڈیشن کی جرسی جاری کی۔ حیدرآباد رنرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میراتھن فائیو کے، ٹین کے، ٹوئنٹی ون کے اور فارٹی ٹو کے زمروں میں منعقد کی جائے گی۔

نکہت زرین نے این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر امیت مکھرجی، حیدرآباد میراتھن کے ڈائریکٹر پرشانت کے ساتھ یہ جرسی جاری کی۔ انہوں نے میراتھن کے سلسلہ میں ہونے والی اس تقریب میں حصہ لینے پر مسرت کا اظہار کیا جس کا انعقاد لوگوں میں صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔


منتظمین نے بتایا کہ میراتھن کی تیاری کے سلسلے میں کھیلوں سے متعلق ملبوسات، سامان اور لوازمات کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر جنہوں نے میراتھن کے روٹ میپ کا اعلان کیا، نے شائقین کو اپنے نام رجسٹر کرنے کا مشورہ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔