’آئی سی سی‘ کی تازہ رینکنگ جاری، بمراہ ٹیسٹ میں نمبر 1 گیندباز اور شبھمن گل ونڈے میں نمبر 1 بلے باز

ڈارون ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا بلا نہیں چلا۔ انہوں نے پہلی پاری میں 22 اور دوسری پاری میں صرف 17 رن بنائے۔ اس کا سیدھا اثر ان کی رینکنگ پر پڑا اور وہ نمبر 1 سے چوتھے مقام پر پہنچ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>
i

’آئی سی سی‘ کی 19 اگست کو جاری تازہ ’مینس ویکلی رینکنگ‘ میں کئی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ڈارون ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی 9 وکٹوں سے تاریخی جیت کا اثر کھلاڑیوں کی رینکنگ پر بھی پڑا ہے۔ انگلینڈ کے اسٹار بلے باز ہیری بروک ایک بار پھر ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں نمبر 1 بن گئے ہیں۔ ڈارون ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا بلا نہیں چلا تھا۔ انہوں نے پہلی پاری میں 22 اور دوسری پاری میں صرف 17 رن بنائے تھے۔ اس کا سیدھا اثر ان کی رینکنگ پر پڑا اور وہ نمبر 1 سے چوتھے مقام پر پہنچ گئے۔ ہیڈ کے نیچے جانے کا فائدہ ہیری بروک کو ملا۔ جو روٹ دوسرے، اور اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 4 بلے بازوں کے درمیان صرف 33 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق ہے۔

ٹیسٹ گیندبازوں کی رینکنگ میں جسپریت بمراہ کا دبدبہ قائم ہے۔ وہ 870 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ مسلسل نمبر ایک پر برقرار ہیں۔ نومبر 2024 میں ٹاپ پر پہنچنے کے بعد بمراہ نے اپنا مقام نہیں کھویا۔ بنگلہ دیش کی جیت کے سب سے بڑے ہیرو حسن محمود کو رینکنگ میں زبردست فائدہ ہوا ہے۔ ڈارون ٹیسٹ میں 9 وکٹ لینے والے حسن 26 پائیدان کی جمپ لگا کر 38ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ وہیں دوسری پاری میں 5 وکٹ حاصل کرنے والے مہدی حسن 3 مقام کی چھلانگ لگا کر 24ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔


رویندر جڈیجہ ٹیسٹ آل راؤنڈرس کی رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ مارکو یانسن 344 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ مہدی حسن 320 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔ مچل اسٹارک ایک پوائنٹ کھسک کر چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ شبھمن گل 801 ریٹنگ کے ساتھ ونڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں نمبر ایک پر برقرار ہیں۔ ڈیرل مچل 794 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ وراٹ کوہلی 767 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور روہت شرما 758 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں۔ صدیق اللہ اٹل نے سیریز میں 313 رن بنا کر زبردست جمپ لگایا ہے اور 37 ویں پائیدان سے 33 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ راشد خان 12 وکٹوں کی طاقت پر ونڈے گیندبازوں کی رینکنگ میں نمبر ایک پر قائم ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ میں صرف رن یا وکٹ ہی اہمیت نہیں رکھتے، کھلاڑی نے کس ٹیم کے خلاف، کس صورتحال میں اور کس سطح کے کھلاڑیوں کے سامنے کامیابی حاصل کی ہے، اس کا اثر بھی ریٹنگ پر پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلسل اچھی کارکردگی انجام دینے والے کھلاڑیوں کو رینکنگ میں فائدہ نہیں ملتا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔