آئی پی ایل 2025: کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کوہلی سمیت آر سی بی ٹیم کا ایئرپورٹ پر کیا شاندار استقبال

3 جون کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس کو فائنل میں شکست دینے کے بعد آر سی بی نے 18 سال بعد خطاب اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کا ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا

<div class="paragraphs"><p>ڈی کے شیوکمار اور وراٹ کوہلی (ویڈیو گریب)</p></div>

ڈی کے شیوکمار اور وراٹ کوہلی (ویڈیو گریب)

user

قومی آواز بیورو

بنگلورو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی فاتح ٹیم کا انتظار کر رہے  ہیں۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کی جیت کا جشن ان کے شہر بنگلورو میں پورے دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ 3 جون کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس کو فائنل میں شکست دینے کے بعد آر سی بی نے 18 سال بعد خطاب اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کا ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے خاص طور سے مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی کو گلے لگا کر جیت کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی آر سی بی کا جھنڈا بھی لہرایا۔

بنگلورو کے لوگ اپنی ٹیم کے ساتھ پہلی آئی پی ایل ٹرافی جیتنے کا جشن منانا چاہتے ہیں۔ ہر کوئی وراٹ کوہلی کے ساتھ فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آر سی بی کے مداحوں کی جم غفیر چناسوامی اسٹیڈیم پہنچ رہی ہے، جہاں جیت کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کے باہر لوگ آر سی بی کا نعرہ لگا رہے ہیں۔


واضح ہو کہ 4 جون کو دوپہر 3:30 بجے سے ’آر سی بی وکٹری پریڈ‘ بھی نکلنی تھی، لیکن بنگلورو پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا ہے۔ پہلے سے طے پروگرام کے مطابق بنگلورو کی ٹیم کو اوپین بس کے ذریعہ روڈ شو کرتے ہوئے ودھان سودھا سے چناسوامی اسٹیڈیم پہنچنا تھا، لیکن اب کھلاڑی سیدھے اسٹیڈیم پہنچیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔