ایشین گیمز میں ہندوستان کی مہم ختم، 107 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیلی میں چوتھا مقام حاصل

ہندوستان نے ایشین گیمز میں پہلی بار اپنے تمغوں کی تعداد 100 کے پار پہنچاتے ہوئے تاریخی کارکردگی انجام دی ہے، ہندوستانی کھلاڑیوں نے اس بار 28 طلائی، 38 نقرئی اور 41 کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ایشین گیمز 2022 میں ہندوستان کی مہم آج ختم ہو گئی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ’اس بار 100 پار‘ کے اپنے عزم کو پورا کیا اور مجموعی طور پر 107 تمغے اپنے نام کیے۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے قبل کسی بھی ایشین گیمز میں ہندوستان کو 100 تمغے حاصل نہیں ہوئے تھے۔

اس بار ایشین گیمز چین کے ہانگزوؤ میں منعقد ہوا جہاں ہندوستان نے پہلے دن 5، دوسرے دن 6، تیسرے دن 3، چوتھے دن 8، پانچویں دن 3، چھٹے دن 8، ساتویں دن 5، آٹھویں دن 15، نویں دن 7، دسویں دن 9، گیارہویں دن 12، بارہویں دن 5، تیرہویں دن 9 اور چودہویں دن 12 تمغے حاصل کیے۔ ہندوستان کی جھولی میں اس مرتبہ 28 طلائی، 38 نقرئی اور 41 کانسے کے تمغے آئے ہیں۔ ایشین گیمز میں ہندوستان کی گزشتہ سب سے بہترین کارکردگی 2018 میں پیش آئی تھی جب 70 تمغے حاصل ہوئے تھے۔ ہندوستان کے لیے تیر اندازی اور اتھلیٹکس کھلاڑیوں نے خوب تمغے حاصل کیے۔ آخر میں پہلوانوں نے بھی کئی تمغے جیتے۔ آخری دن بیڈمنٹن اور مینس کرکٹ میں حاصل طلائی تمغے تو تاریخی ثابت ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔