ہندوستان نے شوٹنگ میں دو طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ جیتا

چین میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں آج ہندوستان کی منو بھکر، ایشا سنگھ اور ریدم سانگوان کی تکڑی نے خواتین کے 25 میٹر پسٹل ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہانگزو: ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں میں چوتھے دن شاندار آغاز کرتے ہوئے بدھ کو شوٹنگ میں دو طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ جیتا۔

چین میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں آج ہندوستان کی منو بھکر، ایشا سنگھ اور ریدم سانگوان کی تکڑی نے خواتین کے 25 میٹر پسٹل ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔

ایک اور میچ میں، سفت کور سامرا، آشی چوکسے اور منینی کوشک نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز خواتین کے انفرادی ایونٹ میں ہندوستان کی سفت کور سامرا نےطلائی تمغہ جیتا۔ سفت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 469.6 پوائنٹس کا اسکور بنایا جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ وہیں اسی مقابلے میں آشی چوکسی کو کانسے کا تمغہ ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔