ہاکی میں ہندوستانی ٹیم نے جیتا گولڈ، فائنل میں گزشتہ ایشیاڈ چمپئن جاپان کو 1-5 سے روندا

گزشتہ ایشیاڈ چمپئن جاپان کو ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پہلے تو پول راؤنڈ میں 2-4 سے شکست دی تھی، اور اب فائنل مقابلے میں بھی جاپان کو 1-5 سے شکست دے کر ایشین گیمز میں طلائی تمغے پر قبضہ کر لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فاتح ہندوستانی ہاکی ٹیم، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

فاتح ہندوستانی ہاکی ٹیم، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

چین میں جاری ایشین گیمز میں ہندوستان کی ہاکی ٹیم نے گولڈ پر قبضہ کر ایشیا میں اپنی بادشاہت قائم کر لی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے فائنل مقابلے میں گزشتہ بار کی ایشیاڈ چمپئن جاپان کو 1-5 سے شکست فاش دے دی ہے۔ اس سے قبل پول راؤنڈ میں بھی ہندوستان اور جاپان کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں ہندوستان نے 2-4 سے جیت اپنے نام کی تھی۔

فائنل مقابلے میں آج ہندوستانی ٹیم کی طرف سے شاندار کھیل دیکھنے کو ملا۔ ہندوستان کے آگے جاپان صرف ایک گول کر سکا اور پورے کھیل کے دوران ہندوستانی کھلاڑی چھائے رہے۔ فائنل مقابلہ میں چمپئن بننے کے ساتھ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے 2024 میں پیرس میں کھیلے جانے والے اولمپک کھیلوں کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔


آج کھیلے گئے فائنل مقابلے کی بات کریں تو پہلے کوارٹر میں دونوں ہی ٹیمیں گول نہیں کر سکی تھیں۔ پھر دوسرے کوارٹر میں مقابلے کے 25ویں منٹ پر ہندوستان کی طرف سے پہلا گول کیا گیا۔ مندیپ سنگھ نے یہ گول داغ کر ہندوستان 0-1 سے سبقت دلائی۔ اس طرح میچ کے ہاف ٹائم میں ہندوستنای ٹیم نے سبقت بنا لی۔ پھر تیسرے کوارٹر میں مقابلے کے 32ویں منٹ میں ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے دوسرا گول کر کے ہندوستان کو 0-2 کی سبقت دلا دی۔ تیسرا کوارٹر ختم ہونے سے پلے امت روہیداس نے بھی ہندوستان کے لیے گول کر دیا۔ اس طرح ہندوستان نے تیسرے کوارٹر تک 0-3 کی سبقت بناتے ہوئے اپنی جیت ایک طرح سے پختہ کر لی تھی۔ چوتھے کوارٹر کی شرعات کے تین منٹ بعد ہی یعنی 48ویں منٹ میں ابھشیک نے ہندوستان کے لیے چوتھا گول کیا۔ 51ویں منٹ میں جاپان کی طرف سے ایک گول داغا گیا جو کہ جاپانی ٹیم کی طرف سے آخری گول بھی ثابت ہوا۔ ہندوستان کی طرف سے آخری یعنی پانچواں گول مقابلہ ختم ہونے سے ٹھیک ایک منٹ پہلے داغا گیا۔ یہ گول بھی کپتان ہرمن پریت نے کیا اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی جھولی میں گولڈ میڈل آ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔