’میں آپ کی کمی محسوس کروں گی‘ ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے احساسات

ویڈیو میں انعم کی مہندی کی تقریب اور نکاح کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مرزا بہنیں جذباتی ہو کر ایک دوسرے کے گلے لگ رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: حیدرآبادی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا کی شادی کی ویڈیو انسٹاگرام پرشیئر کی ہے۔ انعم کی شادی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے فرزند کے ساتھ 11 دسمبر کو ہوئی۔

اس ویڈیو کی شوٹنگ دیامی فلمز کی جانب سے کی گئی جس میں اس تقریب کا مکمل احاطہ کیا گیا۔ ساتھ ہی خاندان کے اہم افراد سے مختصر بات چیت بھی کرتے ہوئے ان کے خیالات معلوم کیے گئے۔


اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا نے اپنی بہن کے بارے میں کہا ”میں، امی، بابا اور ازہان (ثانیہ مرزا کا بیٹا) آپ کی کمی محسوس کریں گے“ اس ویڈیو میں انعم کی مہندی کی تقریب اور نکاح کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مرزا بہنیں جذباتی ہوکر ایک دوسرے کے گلے لگ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔