طیارہ میں شدید ٹربولنس کے باعث فضا میں 26 منٹ تک شبھمن گل سمیت کئی کھلاڑیوں کی اٹکی رہی سانسیں!

پرواز ہیملٹن سے صبح 11:43 بجے مقامی وقت پر روانہ ہوئی تھی۔ شروعات میں سب کچھ معمول کے مطابق تھا لیکن ویلنگٹن ایئرپورٹ کے پاس پہنچتے ہی طیارہ کو تیز کراس وِنڈ اور ٹربولنس کا سامنا کرنا پڑا۔

<div class="paragraphs"><p> ہندوستانی ٹیم کے کپتان شبھمن گل، (ویڈیو گریب)</p></div>
i

نیوزی لینڈ میں تیسرے ونڈے کے بعد ہندوستانی ٹیم 2 گروپ میں تقسیم ہو گئی۔ ایک گروپ ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے ویلنگٹن روانہ ہوا اور دوسرا گروپ آخری 2 ونڈے کھیلنے کے لیے ماؤنٹ مونگانوئی کا رخ کیا۔ اب جو ٹیم آخری 2 ونڈے کھیلنے ماؤنٹ مونگانوئی پہنچی ان کا سفر تو شاندار رہا، لیکن ٹیسٹ ٹیم کو لینڈنگ سے قبل ٹربولنس کے باعث شدید خوف و دہشت کا سامنا کرنا پڑا۔

’ریوسپورٹز‘ کے مطابق ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے اراکین ایئر نیوزی لینڈ کی فلائٹ این زیڈ 5817 سے ہیلمٹن سے ویلنگٹن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اس پرواز میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل کے ساتھ 8 سے 10 کھلاڑی اور گیندبازی کوچ مورنے مورکل سمیت سپورٹ اسٹاف کے کئی ممبران بھی شامل تھے۔ پرواز ہیملٹن سے صبح 11:43 بجے مقامی وقت پر روانہ ہوئی تھی۔ شروعات میں سب کچھ معمول کے مطابق تھا لیکن ویلنگٹن ایئرپورٹ کے پاس پہنچتے ہی طیارہ کو تیز کراس وِنڈ اور ٹربولنس کا سامنا کرنا پڑا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ طیارہ کی لینڈنگ کی کوشش ناکام ہو گئی۔


واضح رہے کہ ویلنگٹن کا ایئرپورٹ پہاڑیوں سے گھرا ہونے کے باعث دنیا کے سب سے مشکل ایئرپورٹس میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ تقریباً دوپہر 12:45 بجے جب طیارہ رنوے کے قریب 100 فیٹ اوپر پہنچا تو پائلٹس کو ہوا کے زوردار جھٹکوں اور ٹربولنس کے باعث لینڈگ منسوخ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس کے بعد انہوں نے گو-اراؤنڈ یعنی لینڈنگ کی کوشش منسوخ کر کے دوبارہ اڑان بھرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد طیارہ پھر سے 5000 فیٹ سے زیادہ کی اونچائی پر اڑنے لگا۔ پائلٹس نے ہوا کے پرسکون ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے طیارہ کو لینڈ کرانے کی دوسری کوشش کی، جس میں وہ کامیاب رہے۔ طیارہ دوپہر 1:06 بجے بحفاظت اتار لیا گیا، جو مقررہ وقت سے تقریبا 26 منٹ تاخیر سے تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی سانسیں ہوا میں اٹکی ضرور رہیں، لیکن غنیمت یہ رہی کہ ٹربولنس کے باعث اس واقعہ میں کسی کو چوٹ یا خراش تک نہیں آئی۔ کامیاب اور بحفاظت لینڈنگ کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف نے راحت کی سانس لی۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 19 نومبر سے ہونی ہے۔ پہلا ٹیسٹ ویلنگٹن کے بیسن ریزرو پر کھیلا جانا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔