ایشین گیمز: ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 60 پہنچی، میڈل ٹیلی میں چوتھے مقام پر قابض

ہندوستانی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایشین گیمز میں ویمنس ڈبلز میں ملک کو پہلی بار تمغہ دلایا، ستیرتھا اور اہیکا مکھرجی سیمی فائنل میں ہار گئیں، لیکن کانسہ کا تمغہ حاصل ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>محمد اجمل، ودیا رامراج، راجیش رمیش، شبھا ونکٹیشن</p></div>

محمد اجمل، ودیا رامراج، راجیش رمیش، شبھا ونکٹیشن

user

قومی آوازبیورو

ایشین گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی نویں دن بھی جاری رہی۔ اب تک ہندوستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد 60 پہنچ چکی ہے جس میں 13 طلائی تمغے ہیں اور 24 چاندی کے تمغے۔ بقیہ 23 کانسے کے تمغے ہیں۔ میڈل ٹیلی میں میزبان چین سرفہرست بنا ہوا ہے۔ اس نے اب تک 145 طلائی، 80 چاندی اور 42 کانسے کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 267 تمغے حاصل کر لیے ہیں۔ دوسرے مقام پر جاپان ہے جس نے 122 (32 طلائی، 45 چاندی، 45 کانسہ) تمغے حاصل کیے ہیں، اور جنوبی کوریا 133 (31 طلائی، 39 چاندی، 63 کانسہ) تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ آئیے نیچے نظر ڈالتے ہیں ہندوستانی کھلاڑیوں کی آج کی اہم کارکردگیوں پر...

  • ہندوستان کو 4x400 میٹر ریس (مکسڈ ٹیم کے کھلاڑی: محمد اجمل، ودیا رامراج، راجیش رمیش، شبھا ونکٹیشن) میں کانسہ کا تمغہ ملا تھا، لیکن ریفری نے سری لنکا کو ڈسکوالیفائی کر دیا جس کے بعد ہندوستان کا کانسے کا تمغہ چاندی کے تمغہ میں اپگریڈ ہو گیا۔

  • ہندوستانی خاتون اتھلیٹ این سی سوجن نے لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ این سی سوجن نے 6.63 میٹر دور چھلانگ لگا کر ہندوستان کی جھولی میں یہ تمغہ ڈالا۔

  • ہندوستانی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ہندوستان نے آج بنگلہ دیش کو 0-12 سے شکست دی۔ ہرمن اور مندیپ سنگھ نے گول کی ہیٹرک لگائی۔

  • ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ساتوک سائراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے پری-کوارٹر میں جگہ بنا لی ہے۔ انھوں نے مین ڈبلز میں ہانگ کانگ کے چاؤ ہن لانگ اور لوئی چن وائی کو 11-21، 16-21 سے شکست دی۔

  • ہندوستان کو آرچری کی چاروں ٹیموں (کمپاؤنڈ مینس ٹیم، کمپاؤنڈ ویمنس ٹیم، ریکرو مینس ٹیم اور ریکرو ویمنس ٹیم) نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

  • ہندوستانی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے آج تاریخ رقم کرتے ہوئے ایشین گیمز میں ویمنس ڈبلز میں ملک کو پہلی بار تمغہ دلایا۔ ستیرتھا مکھرجی اور اہیکا مکھرجی سیمی فائنل میں 4-3 سے ہار گئیں، لیکن انھیں کانسہ کا تمغہ حاصل ہو گیا۔

  • ہندوستان نے اسکویش میں جیت حاصل کی ہے۔ انہت اور ابھے سنگھ نے گروپ اسٹیج کے تیسرے مقابلے میں جیت درج کی۔ انہت اور ابھے نے مکسڈ ڈبلز کے مقابلے میں 0-2 سے جیت حاصل کی ہے۔ اب فائنل اسٹیج کا مقابلہ کل منعقد ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔