ایشین گیمز 2026: نیرو ڈھانڈا نے ملک کو دلایا پانچواں ’طلائی‘ تمغہ، خواتین کے ٹریپ انفرادی مقابلے میں تاریخ رقم کی

ڈھانڈا نے کوالیفکیشن میں 118 اسکور کے ساتھ ٹاپ کیا تھا۔ فائنل میں نیرو نے 28 اسکور کے ساتھ ایشین ریکارڈ بنایا اور ایشین گیمز کی تاریخ میں ٹریپ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنیں

<div class="paragraphs"><p>نیرو ڈھانڈا، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>
i

ایشین گیمز 2026 میں ہندوستان کو پانچواں طلائی تمغہ مل گیا ہے۔ اپنا پہلا ایشین گیمز کھیل رہی نیرو ڈھانڈا نے تاریخ رقم کی ہے اور خواتین کے ٹریپ انفرادی مقابلے کے فائنل میں 28 کے ایشین ریکارڈ اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا ہے۔ اس ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے والی وہ ہندوستان کی پہلی خاتون ٹریپ شوٹر ہیں۔ نیرو ڈھانڈا نے کوالیفکیشن میں 118 اسکور کے ساتھ ٹاپ کیا تھا۔ فائنل میں انہوں نے 28 اسکور کے ساتھ ایشین ریکارڈ بنایا اور ایشین گیمز کی تاریخ میں ٹریپ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنیں۔ اس کے علاوہ نیرو ٹریپ انفرادی ایونٹ میں پہلی ہندستانی میڈلسٹ ہیں۔

نیرو فائنل میں شاندار فارم میں تھیں۔ ان کا پہلا مس ان کے نویں شاٹ میں ہوا، جس کی وجہ سے وہ تھوڑی دیر کے لیے تیسرے نمبر پر آ گئیں۔ لیکن انہوں نے تیسری اور چوتھی سیریز میں پرفیکٹ ہٹس کے ساتھ تیزی سے واپسی کی اور 20 شاٹس میں 19 ہٹس کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئیں۔ اس کے بعد پانچویں سیریز میں ایک شاٹ مس کرنے کے باوجود انہوں نے اپنی طلائی تمغہ پوزیشن برقرار رکھی۔ پھر انہوں نے پرفیکٹ ہٹس کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ نیرو نے اپنے پہلے ایشین گیمز میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے کی راہ میں 30 میں سے صرف 2 شاٹ مس کیے۔


چین کی یونونگ سن نے 26 اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ کویت کی نشانے باز نے 21 اسکور کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ براعظمی کھیلوں کے اس ایڈیشن میں شوٹنگ میں یہ ہندوستان کا دوسرا طلائی تمغہ ہے۔ مجموعی طور پر یہ آئیچی-ناگویا میں ہندوستان کا پانچواں طلائی تمغہ ہے۔ اس سے قبل نیرو ڈھانڈا نے آج آشیما اہلاوت اور منیشا کیر کے ساتھ ٹریپ ٹیم شوٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے 3 روز تک جاری رہنے والے 125 شاٹ کوالیفکیشن راؤنڈ کے بعد مجموعی طور 328 کا اسکور بنایا اور چاندی کے لیے کویت کے چیلنج کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔