ایشین گیمز 2026: ہندوستان کے کھاتے میں 14 میڈل، ووشو میں روشیبینا نے چاندی، روئنگ میں ستنام-سلمان کی جوڑی نے جیتا کانسہ
روشیبینا دیوی نے 2018 میں جکارتہ میں ہوئے ایشین گیمز میں برونز اور 2023 میں ہانگژو میں ہوئے ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتا تھا۔ وہ ایشین گیمز میں ووشو میں مسلسل 3 میڈل جیتنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

ایشین گیمز 2026 میں آج ہندوستان کی شروعات کافی شاندار رہی۔ ہندوستان نے اب تک 2 میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ ووشو میں روشبینا دیوی نے ہندوستان کو چاندی کا تمغہ دلایا، جبکہ روئنگ میں ستنام سنگھ اور سلمان خان کی جوڑی نے کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اسی کے ساتھ ہندوستان کی مجموعی میڈل کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ ہندوستان اب تک ایشین گیمز 2026 میں ایک گولڈ، 6 سلور اور 7 برونز میڈل جیتے ہیں۔ آج ہندوستان کے کئی میڈل ایونٹس ہیں تو اس تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
روئنگ میں مردوں کی ستنام سنگھ اور سلمان خان کی ڈبلز اسکلس جوڑی 500 میٹر، 1000 میٹر اور 1500 میٹر میں دوسرے مقام پر تھی لیکن آخر میں پیچھے رہ گئی اور فاتحین سے 3.48 سیکنڈ پیچھے رہ کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ روشیبینا دیوی نے ایشین گیمز میں سلور میڈل اپنے نام کیا، وہ خواتین کی سینڈا 60 کلوگرام فائنل میں چین کی ژانگ ژاؤیو سے ہار گئیں۔ منی پور کی ایتھلیٹ نے 2022 ہانگژو ایشیاڈ میں بھی سلور میڈل جیتا تھا۔ دوسری جانب میرا بائی چانو نے مجموعی طور پر 198 کلوگرام (اسنیچ میں 87 کلوگرام، کلین اینڈ جرک میں 111 کلوگرام) اٹھا کر اپنا پہلا ایشین گیمز میڈل جیتا ہے، وہ صرف 3 بار کی گولڈ میڈلسٹ نارتھ کوریا کی ری سونگ گم سے پیچھے ہیں جنہوں نے 215 کلوگرام اٹھا کر ولڈ ریکارڈ توڑا۔
روشیبینا دیوی نے سلور میڈل جیتنے کے بعد ’آئی اے این ایس‘ سے کہا کہ ’’مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ ہندوستان کا تیسرا ایشین گیمز میڈل ہے اور آنے والے گیمز میں ہم اور بھی بہتر تیاری کریں گے اور میڈل کا رنگ بدلنے کا ہدف رکھیں گے۔‘‘ انہوں نے 2018 میں جکارتہ میں ہوئے ایشین گیمز میں برونز اور 2023 میں ہانگژو میں ہوئے ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتا تھا۔ روشبینا ایشین گیمز میں ووشو میں مسلسل 3 میڈل جیتنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ ان کے مسلسل تیسرے ایشین گیمز میں میڈل جیتنے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر کھیل منسکھ مانڈویا اور منی پور کے وزیر اعلیٰ یُمنام کھیم چند سنگھ نے مبارکباد دی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
