عامر خان اسپورٹس پر مبنی فلم میں کریں گے کام

عامر خان اس فلم کے تعلق سے’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔ اگر عامر یہ فلم سائن کرلیتے ہیں تو انہیں اسپورٹس کے بیک گراونڈ کی فلم میں دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔

عامر خان، تصویر آئی اے این ایس
عامر خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکارعامرخان اسپورٹس پر مبنی فلم میں کام کرتے ہوئے نظرآسکتے ہیں۔ عامرخان ان دنوں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں مصروف ہیں۔ خبر ہے کہ ہدایتکار آر ایس پرسنا عامرخان سے ایک فلم پر بات کر رہے ہیں، جو اسپورٹس بیک گراونڈ پر مبنی ہوگی۔ عامر خان بھی اس فلم کے لئے دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

یہ فلم کھیلوں کے پس منظر پر مبنی ہوگی، جسس میں مزاح بھی کافی ہوگا۔ حالانکہ یہ پوری طرح سے اسپورٹس پر مبنی فلم نہیں ہوگی لیکن اس کا پس منظر اسی پر مبنی ہوگا۔ اس فلم کا اسکرین پلے ایک ہسپانوی فلم سے لیاگیا ہے۔ عامر خان اس فلم کے تعلق سے’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔ اگر عامر یہ فلم سائن کرلیتے ہیں تو انہیں اسپورٹس کے بیک گراونڈ کی فلم میں دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ عامر خان کی آسکر تک گئی فلم لگان میں ایک کرکٹ میچ دکھایا گیا تھا جبکہ دیوآنند کی اول نمبر میں عامر خان ایک کرکٹر بنے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔