دو کم عمر بھائی ٹرین کی زد میں آ کر مارے گئے

جرمن شہر میونخ کے قریب ہونے والے ایک بدقسمت ٹرین حادثے میں دو سگے ٹین ایجر بھائی مارے گئے ہیں۔ یہ دونوں ٹرین پکڑنے کے لیے ٹرین ٹریک عبور کر رہے تھے۔

دو کم عمر بھائی ٹرین کی زد میں آ کر مارے گئے
دو کم عمر بھائی ٹرین کی زد میں آ کر مارے گئے
user

ڈی. ڈبلیو

جرمن صوبہ باویریا میں ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان بھائی مارے گئے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 13 اور 17 سالہ یہ دونوں بھائی بظاہر ریلوے ٹریک پھلانگ کر اپنی مطلوبہ ٹرین پکڑنے کی کوشش میں تھے کہ اس ٹریک پر آنے والی دوسری ٹرین کی زد میں آ گئے۔

یہ واقعہ میونخ شہر کے شمال مشرق میں واقع برکبرگ اسٹیشن کے باہر پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ دونوں بھائی اس ٹرین کو پکڑنے کے کوشش میں تھے جو پلیٹ فارم پر پہلے سے ہی موجود تھی۔ اس کوشش میں انہوں نے کئی ٹریکس کو کراس کیا حالانکہ دونوں اطراف کے پھاٹک بند تھے اور اسی دوران ایک ریجنل ٹرین کی زد میں آ گئے جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے۔


ڈی پی اے کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو اس وقت اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر موجود لوگوں نے اس حادثے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا جس میں بچوں کا ایک گروپ بھی شامل تھا۔ ان بچوں کو اب ماہرین کی طرف سے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ برُکبرگ کے میئر روڈولف راڈلمائیر نے اس واقعے کو اپنے شہر کے لیے ایک انتہائی سیاہ دن قرار دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔