ملیے پاکستان کی نئے اسٹار سِمبا سے

یہ میمنہ اپنے طویل کانوں کی وجہ سے پاکستان میں ایک نیا میڈیا سٹار بن چکا ہے۔ اس کے مالک نے اس کے طویل کانوں کے حوالے سے ورلڈ ریکارڈ کا دعویٰ کیا ہے۔

ملیے پاکستان کی نئے اسٹار سِمبا سے
ملیے پاکستان کی نئے اسٹار سِمبا سے
user

Dw

سمبا کراچی میں لاڈ پیار کی زندگی گزار رہا ہے، جہاں وہ پچھلے مہینے پیدا ہوا تھا۔ پیدائش کے وقت اس کے کان حیرت انگیز طور پر طویل تھے اور اب یہ مزید بڑھ کر 54 سینٹی میٹر (21 انچ) تک پہنچ گئے ہیں۔

جانور پالنے والے محمد حسن ناریجو کا کہنا ہے کہ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا ہے تاکہ سمبا کے طویل کانوں کو ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جا سکے۔ تاہم ابھی تک اس تنظیم کے ویب سائٹ پر ''بکری کے طویل ترین‘‘ کانوں کی کیٹیگری شامل نہیں ہے۔


اس کے مالک محمد حسن کا کہنا تھا، ''اپنی پیدائش کے 10 سے 12 دنوں کے اندر ہی یہ میمنہ قومی اور بین الاقوامی میڈیا کی زینت بن چکا ہے جبکہ اس نے ایک مقابلہ حسن بھی جیتا ہے۔‘‘

ناریجو کا مزید کہنا تھا، ''30 دنوں میں ہی یہ اس قدر مقبول ہو گیا ہے کہ کسی مشہور شخصیت کو بھی اس شہرت کے حصول میں 25 سے 30 سال لگ سکتے ہیں۔‘‘


سمبا کے کان اتنے لمبے ہیں کہ محمد حسن کو انہیں اس کی پیٹھ پر لپیٹنا پڑتے ہیں تاکہ یہ اس کے پاؤں میں نہ آئیں۔ محمد حسن کا مزید کہنا تھا کہ اس کو نظر لگنے سے بچانے کے لیے انہوں نے وہ سیاہ دھاگہ بھی اسے باندھا ہے، جس پر قرآنی آیات پڑھ کر پھونکی گئی ہیں۔

محمد حسن نے سمبا کی نسل آگے بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ پاکستانیوں کی اعلیٰ بکریوں کی افزائش کرنے والی قوم کے طور پر تشہیر کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'سمبا کے پاکستان کا نام پوری دنیا‘ مشہور ہونا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔