لاہور میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں پاکستانی سکھ شہری کا قتل

پاکستان کے لاہور میں ایک مقامی سکھ شہری کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور ڈرائیونگ کرتے ہوئے اس سکھ شہری کے قریب سے گزرے اور اسے گولی مار کر فرار ہو گئے۔

لاہور میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں پاکستانی سکھ شہری کا قتل
لاہور میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں پاکستانی سکھ شہری کا قتل
user

Dw

لاہور سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملک میں مذہبی اقلیتی برادری کے رکن کے قتل کا یہ تازہ ترین واقعہ کل ہفتہ چھ مئی کے روز پیش آیا۔ پولیس نے مقتول کا نام سردار سنگھ بتایا ہے، جسے لاہور کے ایک رہائشی علاقے نواب ٹاؤن میں ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

جس وقت سردار سنگھ کو قتل کیا گیا، اس وقت وہ صبح کی سیر کر رہے تھے اور ان کا ایک ذاتی محافظ بھی ان کے ہمراہ تھا۔ مقامی پولیس افسر اسد عباس نے صحافیوں کو بتایا کہ مقتول سردار سنگھ کو ایک گولی سر میں لگی اور وہی جان لیوا ثابت ہوئی۔


اس حملے میں مقتول کا ذاتی محافظ بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔ تفتیشی حکام نے یہ وضاحت نہیں کی کہ مقتول سکھ شہری نے اپنے ساتھ ذاتی محافظ کیوں رکھا ہوا تھا۔

پاکستان میں مذہبی اقلیتوں پر حملے

اپنی مجموعی آبادی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے ممالک میں شمار ہونے والی جنوبی ایشیائی ریاست پاکستان میں اکثریتی آبادی مسلمانوں کی ہے جبکہ وہاں مذہبی اقلیتوں کے طور پر کئی مختلف عقائد کے پیروکار باشندے بھی بہت بڑی تعداد بھی رہتے ہیں۔


پاکستانی آئین ملکی اقلیتوں کو مساوی حقوق، اپنے عقیدے پر عمل کرنے کی مکمل آزادی کی ضمانت اور ہر طرح کا تحفظ تو فراہم کرتا ہے تاہم عملی طور پر ملک میں اقلیتی شہریوں پر خونریز حملے بھی بار بار دیکھنے میں آتے ہیں۔

ابھی گزشتہ ماہ ہی پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی دو مختلف واقعات میں ایک مقامی سکھ دکان دار اور صفائی کا کام کرنے والے ایک مسیحی کارکن کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔


اس کے علاوہ حال ہی میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی ایک ممتاز مقامی ہندو ڈاکٹر اور آنکھوں کے سرجن کو گولی مار دی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */