آن لائن پورن شیطان کے داخل ہونے کا ذریعہ ہے، پوپ فرانسس

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے اعتراف کیا کہ پادری اور راہبائیں بھی پورن دیکھتی ہیں، اور خبردار کیا کہ اس طرح ہی شیطان ان کے اندر داخل ہوتا ہے۔

آن لائن پورن شیطان کے داخل ہونے کا ذریعہ ہے، پوپ فرانسس
آن لائن پورن شیطان کے داخل ہونے کا ذریعہ ہے، پوپ فرانسس
user

Dw

پوپ فرانسس نے آن لائن پورنوگرافی کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے اور اسے ایک ایسا فتنہ قرار دیا جو "پادری کے بھی قلب کو کمزور کر دیتا ہے۔" وہ روم میں پادریوں اور مذہبی اسکولوں میں زیر تعلیم مسیحیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا بہتر طور پر کس طرح استعمال کیا جانا چاہئے۔

ویٹیکن کی طرف سے بدھ کے روز شائع شدہ تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس کا کہنا تھا،"آپ میں سے ہر ایک سوچتا ہے کہ اگر آپ کو ڈیجیٹل پورنوگرافی کا تجربہ ہوا ہے یا آپ کواس کی طرف راغب کرنے کی کوشش ہوئی ہو تو کیا کیا جائے۔ یہ ایک ایسی برائی ہے جس سے بہت سے لوگ متاثر ہیں۔ بہت سارے عام لوگ، بہت سی عام خواتین اور حتی کہ پادری اور راہبائیں بھی۔"


مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے کہا، "میں صرف مجرمانہ پورنو گرافی مثلاً بچوں کے جنسی استحصال کی بات نہیں کر رہا ہوں، جہاں آپ جنسی استحصال کے واقعات براہ راست دیکھتے ہیں، جو کہ اخلاقی انحطاط ہے۔ بلکہ میں نارمل پورنو گرافی کی بھی بات کر رہا ہوں۔"

موبائل فون سے پورنوگرافی ڈیلیٹ کردیں

کیتھولک چرچ کے 85 سالہ رہنما نے اعتراف کیا کہ نہ تو وہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی موبائل فون ہے تاہم انہوں نے اپنے عقیدت مندوں سے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے بہتر رابطہ اور مواصلات کے لیے اس کا استعمال کریں۔


انہوں نے خبروں کو جنون کی حد تک دیکھنے اور موسیقی کو جنون کی حد تک سننے کے خلاف بھی متنبہ کیا، اس سے پہلے کہ لوگ کسی زیادہ سنگین خطرے سے دوچار ہوجائیں۔ ان کے بقول یہ چیزیں انسان کو اس کے اصل کام سے توجہ بھٹکا دیتی ہیں۔

مسیحی پیشوا کا کہنا تھا کہ ایسا صاف دل، وہ دل جس میں ہر روز مسیح کی آمد ہوتی ہو، وہ کبھی بھی پورنوگرافک یا فحش مواد کی آماجگاہ نہیں بن سکتا۔


انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ "ایسی چیزوں کو اپنے موبائل فون سے ڈیلیٹ کردیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایسا اس لیے کرنا چاہئے تاکہ وہ فتنہ کو اپنے ہاتھوں سے دور رکھ سکیں۔ پوپ فرانسس نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، "میں آپ کو بتاتا ہوں، یہ ایک ایسی چیز ہے، جو روح کو کمزور کرتی ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔