ہاٹ ایئر بیلون کریش، ایک ہلاک، دو شدید زخمی

مغربی جرمنی کے شہر کوبلینس کے قریب اتوار کو ایک گرم ہوا سے اڑنے والے غبارے پر سات افراد سوار تھے جب یہ عبارہ نیچے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا۔

ہاٹ ایئر بیلون کریش، ایک ہلاک، دو شدید زخمی
ہاٹ ایئر بیلون کریش، ایک ہلاک، دو شدید زخمی
user

ڈی. ڈبلیو

پولیس کے مطابق لینڈنگ کے وقت غبارہ ہواؤں کی رفتار تیز ہونے کے باعث بے قابو ہو گیا۔ ہاٹ ایئر بیلون متعدد بار زمین سے ٹکرایا، جس سے اس میں سوار چار لوگ باہر جا گرے۔

اس کے بعد تیز ہوائیں اس بیلون کو پہاڑی علاقے سےگھسیٹتی دریائے رائن کی طرف لے گئیں، جہاں یہ بیلون ریلوے لائن کے اوپر درختوں میں پھنس گیا۔


حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم کے سو سے زائد کارکنان نے ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد بیلون میں پھنسے بقیہ تین مسافروں کو وہاں سے نکالا۔

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم کے سو سے زائد کارکنان نے ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد بیلون میں پھنسے بقیہ تین مسافروں کو وہاں سے نکالا۔


حالیہ دنوں میں مغربی جرمنی میں دریائے رائن کے ساتھ علاقوں میں کئی طوفان آئے ہیں، جن کی وجہ سے بون جیسے شہروں میں کئی مقامات پر درخت گر گئے اور املاک کو نقصانات ہوئے۔ اس بیلون کو وہاں سے نکالنے میں مزید کچھ دن لگیں گے۔ حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔