دليپ کمار اور راج کپور کے مکانات کی تعمير نو

دليپ کمارو راج کپور کے پشاور ميں انتہائی خستہ حال آبائی مکانات کی تعمير نو کے بعد انہيں عجائب گھروں ميں تبديل کر ديا جائے گا۔ محکمہ آثار قديمہ نے يہ گھر خريد ليے ہيں اور ان پر کام شروع کر ديا جائے گا۔

دليپ کمار اور راج کپور کے مکانات کی تعمير نو اور ديکھ بھال
دليپ کمار اور راج کپور کے مکانات کی تعمير نو اور ديکھ بھال
user

Dw

پاکستانی صوبہ خيبر پختونخوا کے ڈائريکٹوريٹ برائے آثار قديمہ اور عجائب گھر نے پشاور ميں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں دليپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات اپنی تحويل ميں لے ليے ہيں۔ منگل کو پشاور کے ڈپٹی کمشنر نے ان مکانات کی ملکيت کے دستاويزات پيش کرتے ہی يہ نوٹيفيکيشن جاری کيا۔ دونوں مکانات پشاور شہر کے پرانے حصے ميں واقع ہيں۔

صوبائی حکومت نے گزشتہ برس ستمبر ميں اعلان کيا تھا کہ بالی ووڈ کی ان دو مشہور شخصيات کے آبا و اجداد کے مکانات کو حاصل کر کے ان کی مرمت کی جائے گی اور پھر انہيں باقاعدہ عجائب گھروں ميں تبديل کر ديا جائے گا تاکہ آئندہ کی نسليں ايسے ثقافتی ورثوں سے مستفيد ہو سکيں۔


خيبرپختونخوا کے محکمہ آثار قديمہ کے ڈائريکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے مقامی ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے تصديق کی کہ دونوں پراپرٹيز کے مالکان سے مذکورہ پراپرٹير خريد کر صوبائی حکومت کے نام کر دی گئی ہيں۔ اور اسی کے بعد ان کا انتظام آثار قديمہ کے ڈائريکٹوريٹ کے حوالے کر ديا گيا ہے۔ انہوں نے بتايا کہ تمام تر قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور اب دليپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات صوبہ خيبرپختونخوا کی حکومت کی ملکيت ہيں۔ ان مکانات کی قيمت پندرہ لاکھ فی مرلہ کے قريب ہے۔

دليپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات پشاور کے تاريخی قصہ خوانی بازار کے قريبی محلہ خدا داد اور محلہ ڈھاکی ڈلگارن ميں قائم ہيں۔ پشاور ميں يہ دونوں مکانات کافی خستہ حال ميں ہيں اور حکومت پاکستان نے خير سگالی کے اقدام کے طور پر انہيں ايک نئی زندگی بخشنے کا ٹھيکہ ليا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔