دبئی میں جرمنی کے اکتوبر میلے کے انعقاد کا منصوبہ، میونخ حیران

جرمن شہر میونخ کی انتظامیہ نے اکتوبر میلے کی خلیجی ریاست دبئی میں منعقد کیے جانے کی خبروں سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ انتظامیہ نے اس مناسبت سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹوں پر حیرانی کا اظہار بھی کیا ہے۔

دبئی میں جرمنی کے اکتوبر میلے کے انعقاد کا منصوبہ، میونخ حیران
دبئی میں جرمنی کے اکتوبر میلے کے انعقاد کا منصوبہ، میونخ حیران
user

Dw

جنوبی جرمن ریاست باویریا کے دارالحکومت میونخ کی انتطامیہ بیئر نوشی کے دنیا کے سب سے بڑے اور مشہور فیسٹیول 'اکٹوبر فیسٹ‘ کی کسی اور مقام پر منتقلی پر حیرت کا شکار ہے۔ اس مناسبت سے میونخ شہر کی بلدیہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے ہے کہ اس قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

میونخ سٹی انتظامیہ کا بیان

اکتوبر میلے کے دبئی انعقاد کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹوں کے تناظر میں میوںخ شہر کی انتظامیہ کے بیان میں کہا گیا کہ اکتوبر میلہ میونخ سے وابستہ ہے اور اس کا انعقاد بنیادی طور پر میوںخ ہی میں کیا جا سکتا ہے۔ اس بیان میں واضح کیا گیا کہ جن منتظمین نے اس میلے کے دبئی میں انعقاد کا اعلان کیا ہے، ان سے میوںخ شہر کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی شہر کی اس فیسٹیول میں شرکت کا کوئی امکان ہے۔

قانونی کارروائی کرنے کا امکان

اکتوبر میلے کے مرکزی منتظم کار کلیمینز باؤگیرٹنر کا کہنا ہے کہ رواں برس کورونا وبا کی شدت کے تناظر میں اس کا بہت ہی کم امکان ہے کہ میلے کا انعقاد ہو سکے۔ انہوں نے دبئی میں اکتوبر میلے کے منعقد کیے جانے کے تصور کو رد کرتے ہوئے اسے لغو قرار دیا۔

میونخ میں بیئر فیسٹیول کے انعقاد کے انچارج کلیمینز باؤگیرٹنر کا کہنا ہے کہ اس میلے کو قانونی تحفط دینے کے قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اکتوبر فیسٹ کے لیے بیئر اور خوراک فراہم کرنے والوں کے ساتھ ساتھ رنگ برنگی تفریح مہیا کرنے والی کمپنیوں نے بھی دبئی میلے کے انعقاد کے حوالے سے لا علمی ظاہر کی ہے۔ میونخ تھیئٹریکل ایسوسی ایشن کے سربراہ پیٹر باؤش نے بھی کہا ہے کہ انہیں کسی ذرائع سے (دبئی) جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دبئی 'اکٹوبر فیسٹ‘ کی پلاننگ

دبئی میں اکتوبر میلے کے انعقاد کی خبروں نے جرمنی میں حیرانی پھیلا دی ہے۔ اس میلے کے منتظم چارلس بلوم نامی وہ شخصیت ہیں جو جرمن دارالحکومت برلن میں کرسمس مارکیٹ کا انتظام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی میں اکتوبر میلے کے انعقاد میں دلچسپی لینے والے ایک اور فرد کا تعلق بھی جرمنی سے ہے۔ یہ شخص میونخ میں ایک ریستوراں کا سابق مالک ڈرک اِپن ہیں۔ ڈرک اِپن آج کل دبئی میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

دبئی اکتوبر فیسٹ کے لیے درجنوں خیموں، بیئر کے ٹھیلوں، خوراک کے اسٹالوں کے ساتھ ساتھ دلچسپ تفریحی جھولوں اور رائیڈز کی پلاننگ کی گئی ہے۔ یہ اکتوبر فیسٹ دبئی منعقدہ ورلڈ ایکسپو کے پہلو میں اکتوبر سے مارچ سن 2022 تک منعقد کیا جائے گا

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔