کيا تانبے کے سکے بینک نوٹ کی جگہ لے ليں گے؟

نیا کورونا وائرس روزمرہ کے استعمال کی دو اشیاء کی حيات نو کا سبب بن سکتا ہے، کاغذ کے تولیے اور تانبے کے سکے۔ کیوں؟ اس ليے کہ یہ دونوں حفظان صحت کے ليے اچھے ہیں۔

کيا ہینڈ ڈرائر اور بینک نوٹ کاغذی تولیے اور سکوں کی جگہ لے ليں گے؟
i
user

ڈی. ڈبلیو

یورو کے تمام سکوں میں تانبا ہوتا ہے۔ جو بٹوے سے زیادہ ہائجنک ہوتا ہے۔ کاغذ کے تولیے اور تانبے کے سکوں میں کیا چیز مشترک ہے؟ ایک چیز یہ ہے کہ حالیہ برسوں میں یہ دونوں تیزی سے فیشن سے دور ہوگئے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ ریستوران ، ہوائی اڈ ے اور سرکاری اداروں نے کاغذ کے تولیوں سے نجات حاصل کرنے کے ليے، خاص طور سے اپنے ہاتھوں کو کم سے کم وقت میں خشک کرنے کے ليے تیز پريشرسے ہوا کا استعمال کرتے ہوۓ ہینڈ ڈرائرز متعارف کروا ديے۔ سہوليات فراہم کرنے والے مینیجر اس کی ماحولیاتی وجوہ کے ساتھ اس کا جواز يوں پیش کرنا چاہتے ہیں کہ ایسا کرنے سے فضلہ کم ہوتا ہے۔ شاید بلکہ یقینا پیسے کی بچت بھی اس ميں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

سکوں کی صورتحال


یورپی یونین میں ، 1 اور 2 سنٹس کے سکوں کو ختم کرنے کے بارے میں ایک فضول سی مگر گرما گرم بحث جاری ہے۔ ان کے خاتمے کے ليے سب سے عام دلیل یہ دی جا رہی ہے کہ صارفین کو چھوٹے سکوں کی مسلسل گنتی کرنا پڑتی ہے جو پریشان کن عمل ہوتا ہے۔ لیکن اس سے بھی کم مقبول لیکن کم وزنی دلیل بھی ہے وہ يہ کہ سکوں کی کھدائی اور تیاری پر آنے والی لاگت زیادہ مہنگی پڑتی ہے اور اس وجہ سے یہ غیر معاشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں، ماں، بیوی، بچے نہیں یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ آپ کے سگے ہوں گے... سید خرم رضا

لیکن سکے سے چلنے والی مشینیں بھی شہروں سے زیادہ سے زیادہ غائب ہو رہی ہیں۔ عوامی افادیت ، ٹرانسپورٹ کمپنیاں اور پارکنگ اسپیس مینیجر چاہتے ہیں کہ صارفین موبائل فون یا کارڈ کے ذریعے رقوم کی ادائیگی کریں۔ اس سے پیسہ بچتا ہے کیونکہ مشینوں کی خدمت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔


ٹیکس چوروں اور وائرسوں کا مقابلہ کرنا

کچھ لوگ مکمل طور پر نقد کو ختم کرنا یا اس پر پابندی عائد کرنے کی وکالت کرتے ہيں۔ اس طرح یہ محض ٹیکس چوروں کے ليے زندگی مشکل بنانا نہيں چاہتے بلکہ یہ پلاسٹک کے پیسوں کی بھی حمایت کرتے ہيں جس کی اب بالکل نئی دلیل دی جاسکتی ہے: متعدی بیماریوں سے بچاؤ۔


گزشتہ جمعرات کو ، دو تحقیقی گروپوں نے یورپی سوسائٹی برائے کلینیکل مائکروبیولوجی اور متعدی امراض کے لیے ایک ماہر کانگریس کے فریم ورک کے تحت نسبتا چھوٹے مطالعے پیش کیے ، جو ابھی تک سائنسی جرائد میں شائع نہیں ہوئے۔ پہلے یہ اجلاس 18 اپریل کو پیرس میں شروع ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا تھا۔ دونوں مطالعات کاغذی تولیوں اور سکوں کی قدرو اہميت کو بچانے کے ليے کسی حد کار آمد ہو سکتی ہیں لیکن نوٹ کو بچانے کے ليے نہیں۔

ہاتھ خشک کريں، لیکن مناسب طریقے سے!


محققين کے مختلف تجربات اور ريسرچ کے نتائج کے مطابق دونوں ہینڈ ڈرائر اور کاغذی تولیوں نے ہاتھوں پر وائرس کی آلودگی کو کم کیا۔ لیکن ہاتھ خشک کرنے کے بعد جن جن جگہوں پر یہ ہاتھ لگے وہاں 11 میں سے 10 ميں "نمایاں طور پر زیادہ ماحولیاتی آلودگی" پائی گئی۔ محققین کے مطابق اوسطا ، ہینڈ ڈرائر کے استعمال کے بعد سطحوں کی آلودگی کاغذ کے تولیوں کے استعمال کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ تھی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔