پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر دلچسپ تبصرے

سن2019 کے ورلڈ کپ کامیدان سج چکا ہےاور پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز میچ ختم ہو چکا ہے،جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ’تو چل میں آیا‘ کی بنیاد پر میچ کھیلا۔ ٹوئٹر پر مزاحیہ ٹوئیٹس کی بہتات دیکھی جا رہی ہے۔

 پاکستان کی کارکردگی پر دلچسپ تبصرے
پاکستان کی کارکردگی پر دلچسپ تبصرے
user

ڈی. ڈبلیو

سلمان آصف نےایک تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں ٹیموں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کپتان آپس میں ہاتھ ملا رہے ہیں اور لکھا ہے،’’وہ در اصل ویسٹ انڈیز والے بڑے بڑے لڑکے لائے ہیں۔‘‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر توصیف خان نےایک تصویر اپلوڈ کی جس میں لکھا ہے،’’سب کو بیٹنگ ملی ہے‘‘ ساتھ میں ٹوئیٹ کیا کہ شاید پاکستان کے لیے یہی جیت ہے۔


رز بشیر خان نے بھی ایک تصویر اپلوڈ کی جس میں ایک شخص یہ کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ سن 1992 میں بھی!!! جس پر چہرے پر تماچہ لگا کر چپ رہنے کو کہا گیا۔‘‘

بنی کشمیری نے لکھا،’’ پاکستان سے نہ ہو پائے گا، یہ پٹاخے او ایل ایکس پر بیچ دو۔


انعم بھٹ نے جرمن چانسلر کی تصویر جس میں وہ بارش کی جانب اشارہ کر رہی ہیں۔ لکھا ہے’’اس پانی میں ڈوب جائیں۔‘‘

حسن نے یہ لکھا،’’ بھائی یہ میچ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا۔‘‘


دلاور ملک نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان پوچھ رہے ہیں، سب سے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف کون آؤٹ ہوگا؟ تو امام الحق ہاتھ اٹھا کر کہتے ہیں،’’میں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔