آئی فون الیون: قیمت میں کمی، فیچرز میں اضافہ

ایپل نے اپنے نئے آئی فون کے ماڈلز کی نہ صرف قیمت کم کر دی ہے بلکہ نئے آئی فون خریدنے والے صارفین کو ایک سال کے لیے مفت ویڈیو اسٹریمنگ اور گیمز کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

آئی فون الیون: قیمت میں کمی، فیچرز میں اضافہ
i
user

ڈی. ڈبلیو

google_preferred_badge

معروف امریکی کمپنی ایپل کے تیار کردہ آئی فون دنیا بھر میں مقبول ہیں حالانکہ آئی فون کی قیمت میں گزشتہ چند برسوں کے دوران کافی زیادہ اضافہ کیا گیا اور اس کے فون کے تمام ماڈلز کی قیمت مارکیٹ میں دستیاب باقی تمام موبائل فونز سے کہیں زیادہ تھی۔ اسی باعث ایپل کی حریف کئی کمپنیوں کے موبائل فونز کی فروخت میں کافی زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔

تاہم اب اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے منگل 10 ستمبر کو آئی فون کا نیا ماڈل یعنی آئی فون الیون متعارف کرا دیا ہے۔ اس مرتبہ لیکن آئی فون کی قیمت سات سو ڈالرز سے شروع ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس متعارف کرائے گئے آئی فون ایکس آر کی قیمت آٹھ سو ڈالر سے شروع ہوئی تھی۔


آئی فون الیون کے تین مختلف ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں آئی فون الیون پرو بھی شامل ہے جو ٹرپل کیمرہ کا حامل ہے، اس کی قیمت ایک ہزار ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ یہ قیمت تو گزشتہ ماڈل کے برابر ہے لیکن نئے آئی فون میں گزشتہ کے مقابلے میں کافی بہتر اور ایڈوانس فیچر موجود ہیں جن میں الٹر وائڈ کیمرہ لینز بھی شامل ہیں۔

ایپل کی طرف سے اپنی نئی پراڈکٹس کے حوالے سے صارفین کو جو دوسری سب سے بڑی سہولت دی گئی ہے وہ ایپل ٹی وی پلس کی ایک سال کے لیے مفت ویڈیو اسٹریمنگ ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔