اسرو کا سٹلائیٹ ’جی آئی سیٹ1‘ پانچ مارچ کو لانچ کے لئے تیار

اسرو کے کے مطابق جی ایس ایل وی۔ایف 10 جو 2268 کیلو گرام کے جی سیٹ کو لے جائے گا کو جمعرات کو 17.43 بجے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے چھوڑا جائے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: سال 2020 کے پہلے جی ایس ایل وی مشن میں ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) جیو امیجنگ سٹلائیٹ جی آئی سیٹ 1 کو 5 مارچ کو اے پی کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑنے کے لئے تیار ہے۔

اسرو کے ذرائع کے مطابق جی ایس ایل وی۔ایف 10 جو 2268 کیلو گرام کے جی سیٹ کو لے جائے گا کو جمعرات کو 17.43 بجے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈ سے چھوڑا جائے گا، تاہم اس کو چھوڑنا موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔


لانچ اتھارائزیشن بورڈ اور مشن کی تیاری کی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں جاریہ سال کے اسرو کے پہلے اور 14ویں جی ایس ایل وی مشن کے لئے الٹی گنتی کے بارے میں تصویر واضح ہوگی۔ پہلے چار میٹر قطر والے نوک دار پے لوڈ کو جی ایس ایل وی کی فلائٹ کے ذریعہ پہلی مرتبہ چھوڑا جائے گا۔ دیسی ساختہ سائکروجینک اسٹیج والی یہ آٹھویں فلائٹ اور ایس ڈی ایس سی، شار کا 76واں لانچ وہیکل مشن ہوگا۔

اس لانچ وہیکل کی اونچائی۔51.70 میٹر ہوگی جو 16منزلہ عمارت سے اونچی ہوگی اوراس کا وزن 420.3 ٹن ہوگا۔ اس کو چھوڑے جانے کے 18 منٹ کے بعد اس کے تین مرحلہ علحدہ ہو جائیں گے اور جی سیٹ 1 مدار میں چلا جائے گا۔ اسرو نے کہا کہ جی آئی سیٹ 1 زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */