فرانسیسی خلا نورد کا اپنی والدہ سے محبت کے اظہار کا انوکھا انداز

فرانسیسی خلا نورد نے اپنی والدہ اور تمام ماؤں کی مزاج پرسی اور ان کے لیے اپنی محبت کے اظہار کے لیے اس تصویر کی مدد لی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

قاہرہ: فرانسیسی خلا نورد تھامس پیکیو نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک فضائی تصویر جاری کی ہے۔ تصویر میں مصر کا صوبہ الفیوم ایک "دل" کی صورت میں ظاہر ہو رہا ہے۔ فرانسیسی خلا نورد نے اپنی والدہ اور تمام ماؤں کی مزاج پرسی اور ان کے لیے اپنی محبت کے اظہار کے لیے اس تصویر کی مدد لی۔

تھامس پیکیو مصر بالخصوص اس کے جغرافیہ سے اپنی محبت کے سبب جانے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ سے دریائے نیل اور نیل کے دہانے کی تصاویر پوسٹ کرنے کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔ فرانسیسی خلا نورد نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس پر دریائے نیل اور نیل کے دہانے کی تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ اس دریا کے منفرد اور امتیازی حیثیت کے محل وقوع کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔


واضح رہے کہ 43 سالہ تھامس پیکیو ان دنوں اپنے دوسرے خلائی سفر پر ہیں۔ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں مقیم ہیں۔ اس سے قبل تھامس نومبر 2016ء میں اپنے پہلے خلائی سفر پر گئے تھے۔ وہ 197 روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں گزارنے کے بعد 2017ء میں واپس آ گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔