گوگل ٹرانسلیٹ میں 24 نئی زبانیں شامل کی گئیں

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے گوگل ٹرانسلیٹ پلیٹ فارم میں تین کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعے بولی جانے والی 24 نئی زبانیں شامل کی ہیں۔ یہ اطلاع بی بی سی نے جمعرات کے روز دی ہے

گوگل ٹرانسلیٹ
گوگل ٹرانسلیٹ
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے گوگل ٹرانسلیٹ پلیٹ فارم میں تین کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعے بولی جانے والی 24 نئی زبانیں شامل کی ہیں۔ یہ اطلاع بی بی سی نے جمعرات کے روز دی ہے۔ ان میں افریقہ میں بولی جانے والی دس نئی زبانیں لینگالا، ٹووی، ٹگرینیا سمیت دیگر زبانیں شامل ہیں۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے اور دنیا بھر کے فرقوں کو جوڑنے میں مدد کرنے کی اپنی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب وہ ان زبانوں کی طرف توجہ مبذول کر انا چاہتی ہےجو زیادہ تر ٹیکنالوجی میں نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔


بیان میں کہا گیا کہ اس میں شمالی ہندوستان میں بولی جانے والی بھوجپوری بھی شامل ہے، جسے تقریباً پانچ کروڑ لوگ بولتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نیپالی، فجی اور دھیویہی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اب گوگل ٹرانسلیٹ پر کل 133 زبانیں دستیاب ہو گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */