اینڈرائڈ موبائل فون کے لئے کچھ ضروری ایپس

اکثر سننے میں آتا ہے کہ ٹیکنالوجی ہماری زندگی کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لیکن یہ بات پوری طرح سے سچ نہیں ہے۔ دنیا کی کوئی بھی چیز فائدہ اور نقصان دونوں کر سکتی ہے اور یہ استعمال کرنے والے پر منحصر ہے کہ وہ کسی چیز کا استعمال تخلیقی کاموں میں کرتا ہے یا پھر تخریب کے کاموں میں ۔ یہ بات ٹیکنالوجی پر بھی نافذ ہوتی ہے، اگر ہم تکنیک کا استعمال بہتر طریقہ سے کریں گے تو اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے۔ موجودہ دور میں ہر کسی کے پاس اسمارٹ فون موجود ہے ۔ انڈرائڈ پلیٹ فارم والے فونس کی بات کریں تو یوں تو ہزاروں ایپس موجود ہیں جن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ ایپس کے بارے میں بتانے جا رہے ہیإں جنہیں اگر آپ انسٹال کر کے رکھیں تو اینڈرائڈ فون کا آپ زیادہ بہتر طریقہ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ایپ لاک
...........................................................

کیم اسکینر
...........................................................
یہ ایک سکیورٹی فراہم کرنے والی ایپ ہے۔ اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے فون میں انسٹال دوسری ایپس کو آسانی سے لاک کر سکتے ہیں یعنی ان پر تالا لگا سکتے ہیں۔ بعض اوقات ہوتا ہے کہ آپ اپنا فون کہیں بھول جاتے ہیں یا پھر اپ کے پیچھے بھی آپ کا فون استعمال کیا جا سکتا ہے ایسے میں آپ کی ذاتی چیزوں کو کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔ ایپ لاک آ کی ذاتی چیزوں اور آپ کے فون میں موجودیگر د ایپس پر لاک لگا سکتا ہے اور پھر آپ کی اجازت کے بغیر اسے کوئی اور نہیں دیکھ سکتا۔

کیم اسکینر ایپ کا استعمال آپ اپنے فون کے ذریعہ دستاویزات کو اسکین کرنے میں کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکین کی ہوئی تصویروں کو یہ ایپ آسانی سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی کنورٹ کر سکتا ہے۔ آپ اسکین کی ہوئی تصاویر کو اپنی سہولت کے مطابق فون میں محفوظ رکھ سکتے ہیں یا پھر انہیں ای میل کے ذریعہ کسی دوسری جگہ بھیج سکتے ہیں۔
کال ریکارڈر
...........................................................

اگر آپ زیادہ تر سفر میں رہتے ہیں یا پھر کسی ایسی جگہ پر ہیں جہا آپ کال پر رہتے ہوئے معلومات کو لکھ نہیں پاتے تو آپ کو کال ریکارڈر ایپ ضرور انسٹال کرنی چاہئے۔ اس ایپ کی مدد سے آپ اپنی تمام ان کمنگ اور آؤٹ گوئنگ کالز کو ریکارڈ کر سکتے ہیں اور سیو کرنے کے بعد آپ ان کالز کو اپنی سہولت کے مطابق انہیں سن سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی خاص نمبر کی کال کو ریکارڈ نہیں کرنا چاہتے تو اس ایپ کی سیٹنگس میں جانے کے بعد اس نمبر کو ریکارڈنگ سے ہٹا سکتے ہیں۔
کلین ماسٹر
...........................................................

یہ ایپ ایک کلینگ، آپٹی مائزنگ اور منٹی ننس ٹول ہے۔ اس سے آپ موبائل کی کیشے میموری، ان یوز فائلز اور سرچ ہسٹری ہٹا سکتے ہیں اور دوسری ایپس کو ان انسٹال کر سکتے ہیں۔ اس طرح کی دیگر ایپس کے مقابلہ میں یہ زیادہ آسان اور بہتر ہے۔
360 سکیورٹی
...........................................................

یہ فری ایپ آپ کے موبائل فون کو وائرس کے حملوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ یہ اسکین کرکے وائرس کو ہٹا دیتی ہے اور آپ کی ڈوائز کو کلین کرتی ہے۔ اس میں ڈیٹا مانیٹر اور پرائیویسی ایڈوائزر جیسے فیچرز بھی دستیاب ہیں۔
ایم ایس آفس
...........................................................

اپنے اینڈرائڈ فون میں ایم ایس آفس چلانے کے لئے یہ ایپ ضرورانسٹال کریں۔ اس سے آپ ایم ایس آفس (ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ وغیرہ)ڈاکومنٹ اوپن کر سکتے ہیں اور ایڈٹ بھی کر سکتے ہیں۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Sep 2017, 11:45 AM
