اسرو نے ’وکرم لینڈر‘ کا پتہ لگانے میں کامیاب، رابطہ قائم کرنے کی کوشش جاری

چندریان-2 کا ’لینڈر وکرم‘ طے شدہ مقام سے تقریباً 500 میٹر کی دوری پر نظر آیا ہے، چندریان-2 کے آربیٹر نے اس کی ’تھرمل امیج‘ کھینچی ہے۔ اسرو کی طرف سے وکرم سے رابطہ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

چندریان-2 کے چاند پر لینڈ کرنے سے پہلے وکرم لینڈر سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد اسرو کے چیف نے نئی معلومات دی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں لینڈر وکرم کی لوکیشن کا پتہ لگا لیا ہے۔ آربیٹر میں لگے ہائی ریزولیوشن کیمرے نے لینڈر کی ایک تھرمل امیج بھی کھینچی ہے۔ حالانکہ تاحال لینڈر سے کسی طرح کا رابطہ قائم نہیں ہو پایا ہے۔ ہم لگاتار اس سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جلد ہی اس حوالہ سے معلومات دی جائے گی۔‘‘

واضح رہے کہ لینڈر وکرم کو لینڈ کرنے کے طے شدہ مقام سے تقریباًط 500 میٹر کی دوری پر دیکھا گیا ہے۔ اسرو کے سائن سدان جہاں لینڈر کے کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈنگ نہ کر پانے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں وہ روور کے ساتھ رابطہ قائم کرنے بھی کوشش میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 08 Sep 2019, 3:11 PM