چندریان 2 کی کہانی ختم نہیں ہوئی، چاند کی سطح پر لینڈنگ کی ایک اور کوشش ہوگی: سیون

اسرو کے صدرنشین کے سیون نے واضح کیا ہے کہ خلائی ایجنسی چاند پرلینڈنگ کی ایک اور کوشش کرے گی، انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرو چاند پرسافٹ لینڈنگ کے اپنے عزم کا اعادہ کرے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کے صدرنشین کے سیون نے واضح کیا ہے کہ خلائی ایجنسی چاند پرلینڈنگ کی ایک اور کوشش کرے گی۔انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرو چاند پرسافٹ لینڈنگ کے اپنے عزم کا اعادہ کرے گی۔

اس سلسلہ میں ایکشن پلان پر کام کیاجارہا ہے تاکہ یہ واضح کیا جاسکے کہ کس طرح چاند پر لینڈنگ کی جاسکے۔سیون نے چاند پر چندریان 2لینڈر کے اترنے میں ناکامی کے کئی ہفتوں کے بعد قومی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خلائی ایجنسی نے وکرم کے بارے میں کافی ڈاٹا حاصل کیا ہے، اس کی کہانی ختم نہیں ہوئی۔


چندریان 2 کی کہانی ختم نہیں ہوئی، چاند کی سطح پر لینڈنگ کی ایک اور کوشش ہوگی: سیون

انہوں کہا کہ’’ہمارے پاس اس کا قیمتی ڈاٹا موجود ہے تاکہ ہر چیز درست کی جا سکے۔ میں آپ کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ اسرو اپنے تمام تر تجربہ، معلومات اور تکنیکی مہارت کو لگادے گا تاکہ مستقبل قریب میں چاند پر سافٹ لینڈنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘

سیون نے کہا کہ اسرو کے دیگر مشنس بشمول سورج کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اور خلا میں انسان کو بھیجنے کے مشنس پر کام کیاجارہا ہے۔ ہمارا منصوبہ آدتیہ ایل ون سولار، انسانی اسپیس فائٹ پروگرام بھی ہے۔ آئندہ مہینوں میں بڑے پیمانہ پر مرحلہ وار انداز میں کئی سٹلائیٹس چھوڑے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */