آئی فون کے چار نئے ماڈل متعارف، جانیئے قیمتوں اور خصوصیات کے بارے میں

کورونا کے پیش نظر تعارفی تقریب کا انعقاد ورچوئل کیا گیا، اس دوران کمپنی کے سی ای او نے آئی فون 12 سیریز کے چار فون متعارف کرائے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نیویارک: امریکہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل (Apple) نے اپنا نیا آئی فون 12 (iphone) لانچ کر دیا ہے۔ ایپل نے منگل کے روز ایک ڈیجیٹل ایونٹ کے ذریعے آئی فون 12 سیریز سے پردا اٹھایا۔ فائیو جی (5G) سے لیس آئی فون 12 سیریز کے 4 نئے فونز متعارف کروائے ہیں۔ کورونا کے پیش نظر تعارفی تقریب کا انعقاد ورچوئل کیا گیا، اس دوران کمپنی کے سی ای او نے آئی فون 12 سیریز کے چار فون متعارف کرائے۔

کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے اعلان کیا، ’’ہم آئی فون کے اپنے پورے لائن اپ میں 5 جی لا رہے ہیں۔ یہ آئی فون کے لئے ایک دور کی شرعات ہے۔‘‘ یہ پہلا موقع ہے کہ ایپل نے بیک وقت ایک ہی سیریز کے چار فونز متعارف کرائے ہیں۔ ایپل نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر قسم کے بجٹ کا فون پیش کیا تاکہ خواہش مند افراد اپنی جیب کے حساب سے اسے خرید سکیں۔


کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو، آئی فون 12 پرو میکس متعارف کرایا گیا۔ ان چاروں فونز کی قیمت 69900 روپے سے 12990 روپے کے درمیان ہے۔ ایپل کے آئی فون 12 سیریز کے موبائل فونز میں آئی فون 12 منی کی قیمت 69900 روپے، آئی فون 12 کی قیمت 79900 روپے، آئی فون 12 پرو کی قیمت 119900 روپے اور آئی فون 12 پرو میکز کی قیمت 129900 روپے ہے۔

آئی فون 12 منی کا 5.4 انچ، آئی فون 12 کا 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس کا 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ واضح ہے کہ اس سے قبل آئی فون کا اتنے بڑے ڈسپلے والا فون متعارف نہیں ہوا۔ آئی فون 12 سیریز کے چاروں فون فائیو جی سپورٹڈ ہیں جبکہ یہ او ایل ڈی ڈسپلے اور اے 14 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پراسیسرز اینڈرائیڈ فون کے مقابلے میں 50 فیصد دگنی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئی فون کے چاروں موبائلز میں آئی او ایس 14.2 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ اس میں جدید فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔


آئی فون منی، قیمت 699 ڈالر

  • آئی فون منی ایپل کا پہلا واحد سیٹ ہے جسے منی کا نام دیا گیا ہے، اس کو دنیا کا ہلکا ترین فائیو جی فون قرار دیا گیا ہے جبکہ اس میں فیس ان لاک کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

  • فون کا ڈسپلے 5.4 انچ، مین کیمرا 12 میگا پکسل بمعہ ایف 1.6 آرچر، دوسرا کیمرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، وائرلیس چارجنگ فیچر جیسی جدید سہولیات اس فون میں شامل ہیں۔

آئی فون 12، قیمت 799 ڈالر

  • آئی فون 12 فلیٹ اسکرین ہے جس کا ڈسپلے 6.1 انچ کا ہے، یہ فون کالے، سفید، نیلے، سرخ اور سبز رنگوں میں دستسیاب ہوگا جبکہ اس کے بیک پر دو کیمرے ہوں گے۔

  • آئی فون 12 کا مین کیمرا 12 میگا پکسل ہے جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل الٹراوائیڈ، وائر لیس چارجنگ فیچر، ڈیوائس کی پشت پر مقناطیس بھی دیا گیا ہے۔

  • آئی فون 12 اور آئی فون 12 منی واٹرپروف ہیں، یعنی یہ پانی میں خراب نہیں ہو سکتے۔


آئی فون 12 پرو، قیمت 999 ڈالر

  • آئی فون 12 پرو اسٹین لیس اسٹیل ڈیرائن ہے جو اسٹیل، گولڈ اور نیلے تین رنگوں میں دستیاب ہے، اس کا ڈسپلے 6.1 انچ، بیک پر تین کیمرے، کم روشنی میں کیمرے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے لیڈرا سینسر، سرامکس شیلڈ ٹیکنالوجی شامل ہے۔ آئئی فون پرو میں 12 میگا پکسل وائیڈ، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

  • سرامکس شیلڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فون صارف کے ہاتھ سے گر جائے تب بھی اس کے گلاس کو نقصان نہیں پہنچے گا اور نہ ہی کوئی خراش آئے گی۔

  • کمپنی نے آئی فون 12 پرو کی قیمت 999 ڈالر مقرر کی ہے جبکہ آئی فون پرو کے 128 جی بی والے فون کی قیمت 999 ڈالر، 256 جی بی 1149 ڈالر، 512 جی بی 1349 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

آئی فون 12 پرو میکس، قیمت 1 ہزار 99 ڈالر

  • آئی فون پرو میکس کی بات کی جائے تو یہ بھی اسٹیل باڈی ہے اور تین سلور، گولڈ اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہے، اس کا ڈسپلے 6.7 انچ ہے، جبکہ اس میں بھی سرامکس ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔

  • آئی فون 12 پرو میکس میں ایک نیا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 65 ایم ایم فوکل لینتھ کے ساتھ دیا گیا ہے جو ڈھائی گنا زیادہ زوم کرسکتا ہے۔

  • ایپل نے رواں سال متعارف کرائے جانے والے موبائل کے ساتھ ڈبے میں چارجر نہیں دیے، اس بات کا اعلان کمپنی پہلے کرچکی تھی جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اقدامات کرنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */