اننت ہیگڑے کا بیان قابل مذمت: اسلم باشاہ

بی جے پی کے مرکزی وزیر اننت ہیگڑے نے دو دن قبل یہ بیان دیا تھا کہ مستقبل میں آئین ہند میں تبدیلی کی جائے گی ۔ اس بیان کو لے کر ملک بھر سے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا
i

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے چیر مین ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلم باشاہ نے کہا ’’ وزیر اعظم کو جواب دینا چاہئے کہ وہ بی جے پی رہنماؤں کے نفرت آمیز بیانوں پر روک کیوں نہیں لگاتے۔ ‘‘

اسلم باشاہ نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کو اس بات کو سمجھنا چاہئے کہ مہاتما گاندھی کے قاتل کو شہید کا درجہ دینا اس ملک کے لئے کتنا خطرناک ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اننت کمار ہیگڑے ہندوستان کے اس آئین کو تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں جو جمہوریت کی حکمرانی کی بات کرتا ہے ۔ اس بیان پر بی جے پی کو سخت نوٹس لینا چاہئے اور اننت ہیگڑی کو پارٹی سے نکال کر وزیر جیسے اہم عہدے سے دسبردار کر دینا چاہئے۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔