دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

اب تک 47 حج پروازوں میں سے 28 پروازیں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو چکی ہیں، اس طرح اب 25 مئی تک مزید 19 حج پروازیں روانہ ہونا باقی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>عازمین حج کو الوداع کہتی ہوئیں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں</p></div>

عازمین حج کو الوداع کہتی ہوئیں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 18 مئی کو تاریخی رام لیلا میدان اور درگاہ فیض الٰہی میں مکمل ایئر کنڈیشنڈ حج کیمپ میں دیگر دنوں کے مقابلے عازمین حج کی کثیر تعداد کے درمیان دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بھرے کیمپ میں حاجیوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچ کر روانگی گیٹ نمبر 8 سے انہیں حج کے لیے روانہ کرتے ہوئے الوداع کیا۔

دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

دی گئی جانکاری کے مطابق آج سعودی ایئر لائن کی کل تین پروازوں سے تقریباً 1200 عازمین حج روانہ ہوئے۔ اس طرح اب تک کل 47 حج پروازوں میں سے 28 پروازیں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو چکی ہیں۔ اس طرح اب 25 مئی تک مزید 19 حج پروازیں روانہ ہونا باقی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 May 2024, 9:11 PM