خالق کو راضی کرنے کے لیے خدمت خلق سب سے آسان نسخہ: شاہنواز بدر قاسمی

طیب ٹرسٹ دیوبندکی جانب سے سہرسہ کے کوسی علاقہ میں ایسے لوگوں کے درمیان رمضان فوڈپیک تقسیم کیا گیا جن کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

ملکی سطح پرمختلف سماجی وفلاحی کاموں میں سرگرم معتبرومشہورادارہ ’طیب ٹرسٹ دیوبند‘ کی جانب سےسہر سہ کے بوہروا مدرسہ میں کوسی علاقہ کے بھلاہی، بوہروا، للجہ، لچھمیناں،کمہرہ،مہیش پور، منسرہ سمیت کئی گاؤں کے200 مستحق خاندانوں کے مابین رمضان فوڈ پیک کی شکل میں ایک مہینہ کا راشن تقسیم کیا گیا جن میں زیادہ تر ایسی بیوائیں اورضرورت مند شامل تھے جن کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ان تمام مستحقین کی نشاندہی مقامی تنظیم اصلاحی فاونڈیشن اور گاؤں کے ذمہ داران کے ذریعہ مشترکہ سروے رپورٹ کی بنیادپرکی گئی تاکہ حقیقی ضرورت مندوں تک یہ راحتی اشیاء پہنچ سکے۔تقسیم کاری تقریب میں کئی معززین،مقامی علماء اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
رمضان فوڈ پیک تقسیم کے دوران جمع بیوہ اور ضرورت مند خواتین

اس موقع پرطیب ٹرسٹ کے ترجمان شاہنوازبدرقاسمی نے کہاکہ ’’خدمت خلق دنیا کی سب سے اہم عبادت ہے اور اللہ پاک کو یہ کام بے حد پسندہے ۔مخلوق کی خدمت کرکے خالق کو راضی کرنا سب سے آسان نسخہ ہے،جسے ہم سب کو کرنا چاہیے۔‘‘انہوں نے مزید کہاکہ کوسی کمشنری کایہ علاقہ ہندوستان کاسب سے زیادہ پسماندہ اور بدحال ہے یہاں کی عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں فلاحی کاموں کے کرنے سے دلی سکون اورخوشی ملتی ہے،اس علاقہ میں آج بھی ایسی غربت اور تکلیف ہے جسے دیکھ کریقین نہیں آتا،مسلم اکثریتی یہ علاقہ ایک طویل عرصہ تک آمدورفت کے اعتبارسے دنیاسےکٹارہالیکن کوسی ندی پر پل جانے کے بعد بھی خوشحالی اور روزگار کے جومواقع ہونے چاہئے وہ نہیں مل پارہاہے۔

شاہنواز بدر نےکہاکہ سہرسہ کایہ علاقہ ہمیشہ حکومت کی بے توجہی کی وجہ سے دن بدن پسماندگی کا شکار ہوتا چلا گیا، یہاں کے نوجوان اورنئی نسل بڑی تعدادمیں اعلی تعلیم اور روزگارکیلئے بھٹک رہے ہیں لیکن کو ئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ طیب ٹرسٹ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر یہاں کے بے سہارااور ضرورت مندوں کیلئے کام کرتارہاہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ اس علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے حکومت کوئی ٹھوس لائحہ عمل طے کرے اور ساتھ ہی ملی تنظمیں اور تعلیمی ادارے تعلیم اور صحت کے میدان میں اہم کام کریں تاکہ نئی نسل کامستقل روشن اور تابناک ہوسکے۔تنظیم اصلاحی فاونڈیشن کے صدر نعیم صدیقی نے طیب ٹرسٹ کے اس کارخیر اور کوششوں کوسراہتے ہوئے شکریہ اداکیااورکہاکہ اس علاقہ میں اور زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر مولاناآیت اللہ رحمانی،مہتمم جامعہ اصلاح البنات نجم الہدی،ماسٹرعبدالحنان،محمد سہیل،مکھیاحیات اللہ،مولاناہدایت اللہ، ماسٹر مختار عالم، ممتاز عالم، امتیازعالم وغیرہ موجودرہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔