حج 2023: حج اخراجات کی دوسری قسط 1 لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرنے کی آخری تاریخ 24 اپریل مقرر

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے عازمین حج سے گزارش کی ہے کہ ایسے عازمین جنہوں نے کاغذات ابھی تک دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمع نہیں کیے ہیں وہ اپنے مطلوبہ دستاویزات جلد از جلد جمع کرا دیں۔

<div class="paragraphs"><p>حج منزل، تصویر&nbsp;haj.gov.in</p></div>

حج منزل، تصویرhaj.gov.in

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے جاری پریس بیانیہ کے مطابق حج بیت اللہ 2023 کے اخراجات کی پیشگی رقم کی دوسری قسط 1,70,000.00 (ایک لاکھ ستر ہزار) روپیے جمع کرنے کی آخری تاریخ 24 اپریل 2023 مقرر کی گئی ہے جس کا اعلان حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنے سرکلر نمبر11 کے ذریعے کر دیا ہے۔ اس سے پہلے حج اخراجات کی پیشگی رقم کی پہلی قسط 15/اپریل تک جمع کرنے کے بعد مطلوبہ دستاویزات 18/اپریل تک جمع کرنے تھے جس کا سلسلہ جاری ہے اور عازمین دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں اپنے کاغذات جمع کرا رہے ہیں۔ اسی درمیان حج اخراجات کی دوسری قسط کی ادائیگی کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ حج کے مکمل اخراجات کی رقم کی ابھی تک کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے مگر اب جبکہ حکومت ہند اور حج کمیٹی آف انڈیا نے حج فلائٹ کا ٹینڈر کرلیا ہے۔ ایسے میں امید ہے کہ جلد سے جلد مکمل حج اخراجات کا اعلان بھی ہو جائے گا۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے عازمین حج سے گزارش کی ہے کہ ایسے عازمین جنہوں نے اپنے کاغذات ابھی تک دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں نہیں جمع کیے ہیں وہ اپنے مطلوبہ دستاویزات جلد سے جلد جمع کرا دیں۔ کوثر جہاں نے مزید کہا کہ اس سال قرعہ اندازی میں منتخب ہونے کے بعد اگر کسی عازمین کو کسی مجبوری کے تحت حج بیت اللہ جانے کا ادارہ نہیں ہے تو وہ اپنے کور نمبر کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر موجود کینسلیشن فارم، آن لائن یا دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر سے حاصل کرنے کے بعد اسے پُر کرکے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمع کرا دیں تاکہ جن کا نام ویٹنگ لسٹ میں ہے ان کی منظوری ہوسکے۔


اس سال حج بیت اللہ کے لیے ریاست دہلی سے کل 4110 حج درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 2540 عازمین حج کا انتخاب ہوا تھا اب تک 2246عازمین اپنے کاغذات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمع کر چکے ہیں جبکہ294 عازمین کے کاغذات ابھی تک موصول ہونے باقی ہیں۔ اس درمیان دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں حج سے متعلق تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی اطلاع کے مطابق چونکہ آئندہ21/مئی سے حج پروازوں کے شروع ہونے کا امکان ہے اس لیے یکم مئی سے 10مئی تک ترکمان گیٹ واقع حج منزل میں عازمین حج کی پہلے مرحلے کی تربیت کے لیے تربیتی کیمپ شروع ہوجائے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے کی تربیت کے لیے علاقائی سطح پر تربیتی کیمپ بھی اسی دوران فوراً شروع ہو جائیں گے۔ جس میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے مقررکردہ 10حج ٹرینر دہلی کے مختلف علاقوں میں عازمین سے ان کی حج کی روانگی تک قریبی ربط میں رہیں گے اور علاقائی سطح پر حج تربیتی کیمپ میں عازمین کو تربیت فراہم کریں گے اور ان کی ضرورتوں کے مطابق معلومات بھی فراہم کریں گے۔ اسی درمیان حج منزل میں 11/مئی سے عازمین حج کی ٹیکہ کاری بھی شروع ہوگی جس کی حتمی اطلاع عازمین حج کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر فراہم کر دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔