’اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا ہی ملک و قوم کی خدمت‘، آنجہانی رام بابو شرما کی 14ویں برسی پر وپن شرما کا اظہار خیال

کانگریس لیڈر طارق صدیقی نے کہا کہ رام بابو شرما جیسے لیڈر کا اس ملک میں فقدان ہے، ان کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا فخر کی بات ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آنجہانی رام بابو شرما کی برسی پر مستحقین میں کمبل تقسیم کیے جانے کا منظر</p></div>

آنجہانی رام بابو شرما کی برسی پر مستحقین میں کمبل تقسیم کیے جانے کا منظر

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اور سابق ایم ایل اے آنجہانی شری رام بابو شرما کی 14ویں برسی شاہدرہ کے شری سائی شرنم مندر میں منائی گئی جس میں احباب و اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مندر میں سندر کنڈ کا اہتمام کیا گیا اورپوجا کی گئی۔

اس موقع پر ای سی جی بلڈ شوگر، بی پی اور آنکھوں کا چیک اپ کر کے مفت چشمے بھی تقسیم کیے گئے اور موتیا کے آپریشن کا انتظام کیا گیا۔ وپن شرما نے اس موقع پر غریبوں میں تقریباً 1000 کمبل بھی تقسیم کیے اور کہا کہ میرے والد آنجہانی رام بابو شرما نے مرتے دم تک لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد کی ہدایات کے مطابق ہم نے یہ بھی سیکھا ہے کہ ملک اور معاشرے سے محبت، غریبوں کی مدد اور خدمت ہی اصل انسانیت ہے کیونکہ ہر مذہب انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے اور میں انسانی خدمت پر یقین رکھتا ہوں جو میرے والد نے اپنی زندگی میں سکھایا تھا اور میں ملک و قوم کی خدمت کے لیے وقف ہوں اور جو بھی سماجی خدمت کرتا ہوں وہ سچے دل اور لگن کے ساتھ کرتا ہوں کیونکہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلنا ہی ملک و قوم کی خدمت ہے۔


اس موقع پر کانگریس لیڈر طارق صدیقی نے کہا کہ رام بابو شرما جیسے لیڈر کا فقدان ہے کیونکہ آنجہانی رام بابو شرما نے کانگریس کی مضبوطی اور ملک و سماج کے مفاد میں کام کیا ہے جن کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا فخر کی بات ہے اور بزرگوں کی یاد بھی تازہ ہوتی ہے۔

اس موقع پر عبدالرزاق پارس شرما (پنکی)، سشیل تیواری، راجیو کوشک، این ایل نگم، حاجی تجمل، منوج نیر، حاجی ناصر، نسیم اختر، جرار صدیقی، مینک چترویدی، کمال کشیپ، شان عالم، اعجاز احمد، پرمانند شرما، سردار لکی سنگھ، پردیپ شرما، انصاری شاکر فاروقی، ملک حسین وغیرہ موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔