تمل ناڈو: جے اسلم باشاہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن منتخب

متحدہ شمالی آرکاٹ ضلع وقت وانمباڈی سے منتخب شدہ رکن کے 20 سال بعد اب آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن کی حیثیت اقلیتی شعبہ کے صدر جے اسلم باشاہ کو حاصل ہوئی ہے۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے انتخابی کمیٹی (الے آئی سی سی) کے صدر ملپلی رام چندرن نے منتخب شدہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اراکین کی فہرست شائع کی ہے۔ جس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے کل 122 اراکین اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے 34 اراکین منتخب ہوئے ہیں۔

اس فہرست میں تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے صدر ترناؤکرسر، کے آر راما سامی ایم ایل اے اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم، ای وی کے ایس النگودن، تنگابابو، کمری آنند، لیودھا وغیرہ کو مقام حاصل ہوا۔ اسی فہرست میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے تملناڈ کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے صدر ڈاکٹر جے اسلم باشاہ بھی منتخب ہوئے ہیں۔

متحدہ شمالی آرکاٹ ضلع وقت داغباڑی سے منتخب شدہ رکن کے 20 سال بعد اب آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن کی حیثیت اقلیتی شعبہ کے صدر جے اسلم باشاہ کو ملی ہے۔ جس سے تملناڈ کانگریس کمیٹی کے حلقوں میں اس کا استقبال کرتے ہوئے جے اسلم باشاہ کو مباک باد پیش کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Mar 2018, 9:40 PM