دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان کو صدمہ

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان کے والد جلال الدین خان کا آج جمعرات کے روز انتقال ہو گیا۔مرحوم دہلی پولیس سے ریٹائر تھے اور کچھ عرصے سے طبیعت کافی ناساز چل رہی تھی

آہ! قومی آواز گرافکس
i

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان کے والد جلال الدین خان کا آج جمعرات کے روز انتقال ہو گیا۔مرحوم دہلی پولیس سے ریٹائر تھے اور کچھ عرصے سے طبیعت کافی ناساز چل رہی تھی۔

مرحوم جلال الدین بلند کردار اچھے اخلاق اور اوصاف حمیدہ کے مالک تھے اور فلاحی اور سماجی کاموں میں پیش پیش رہا کرتے تھے۔ ان کی جنازہ کی نماز مدرسہ باب العلوم جعفرآباد میں ادا کی گئی اور جعفرآباد کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ تدفین کے وقت سینکڑوں افراد موجود رہے۔

حاضرین نے اللہ سے مرحوم کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔