دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے خصوصی ملاقات

میٹنگ کے بعد کوثر جہاں نے بتایا کہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حج کے لیے پرواز کرنے والے عازمین حج کو دہلی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>کوثر جہاں اور وی کے سکسینہ</p></div>

کوثر جہاں اور وی کے سکسینہ

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: مقدس حج 2024 کے لیے اقلیتی امور کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے عازمین حج کے ڈیجیٹل انتخاب کے ٹھیک دو دن بعد آج 31 جنوری کو دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) ونئے کمار سکسینہ کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اقلیتی مسائل اور خاص طور پر حج 2024 سے متعلق مختلف قسم کی تیاریوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

میٹنگ کے بعد کوثر جہاں نے کہا کہ دہلی کے ایل جی ونے کمار سکسینہ نے اپنی طرف سے یقین دلایا ہے کہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حج کے لیے پرواز کرنے والے عازمین حج کو دہلی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


واضح رہے کہ ہندوستان بھر میں مجموعی طور پر 20 حج امبارکیشن پوائنٹس ہیں جہاں سے حج کے لیے عازمین کی روانگی ہوتی ہے۔ ان سبھی امبارکیشن پوائنٹس میں دہلی سب سے بڑا امبارکیشن پوائنٹ ہے جہاں سے اس بارسب سے زیادہ تقریباً 22000 عازمین حج مقدس حج بیت اللہ کے لیے پرواز کریں گے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ان تمام عازمین حج کے لیے ہر قسم کی مقامی سہولیات فراہم کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;