عازمین حج کی خدمت کے لیے 11 سرکاری ملازمین سعودی عرب بھیجے جائیں گے: کوثر جہاں

آج کی میٹنگ کے ایجنڈے میں خاص طور سے عازمین حج 2024 کے لیے دہلی اسٹیٹ سے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ و مدینہ جانے والے دہلی کے حاجیوں کی مدد کے لیے خادم الحجاج کا انتخاب کرنا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں میٹنگ کا انعقاد</p></div>

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں میٹنگ کا انعقاد

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے جاری پریس بیان کے مطابق مقدس سفر حج 2024 کو بہتر سے بہتر سہولیات کے ساتھ انجام دینے اور سفر حج کے دوران حاجیوں کی مدد کے لیے خادم الحجاج کے انتخاب کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی صدارت میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبران، اسمبلی کوٹہ سے منتخب عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی عبدالرحمن اور حاجی یونس، کونسلر نازیہ دانش و اسلامک اسکالر محمد سعاد بھی موجود تھے۔

آج کی میٹنگ کے ایجنڈے میں خاص طور سے عازمین حج 2024 کے لیے دہلی اسٹیٹ سے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ و مدینہ جانے والے دہلی کے حاجیوں کی مدد کے لیے مددگار یعنی خادم الحجاج کا انتخاب کرنا تھا۔ آج کی اس میٹنگ میں گیارہ سرکاری ملازمین کا انتخاب عمل میں آیا جو کہ حاجیوں کے ساتھ سعودی عرب جائیں گے۔


یاد رہے کہ وزارت اقلیتی امور، حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق ہر سال اسی طرح کے سرکاری عملے کو ایک طے شدہ اصول کے مطابق منتخب کیا جاتا ہے۔ اس سال گیارہ لوگوں کے علاوہ دو سرکاری ملازمین کو ویٹنگ لسٹ میں بھی رکھا گیا ہے، جن کا انتخاب آگے آنے والی سیٹوں کے بعد کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */