یا الٰہی تیری مدد کا آسرا...ام ماریہ حق کی نظم

دعائیں روٹھ کر، بکھر سی گئیں آسمانوں میں، درد سسکیاں بن کر، دامن میں سمٹ آیا ہے...

تصویر سوشل میڈیا
i

دعائیں روٹھ کر

بکھر سی گئیں آسمانوں میں

درد سسکیاں بن کر

دامن میں سمٹ آیا ہے

ڈر اور گھٹن کے دائرؤں میں

زندگی کی ساعتیں

ٹھہر سی گئیں

بہت کٹھن وقت ہے

بڑی سخت آزمائشیں

یا الٰہی

ایک تیری مدد کا

آسرا سب کو ہے

خلوص دل سے

تیری بارگاہ میں

سبھی نے دعائیں کیں

اب قبولیت کا انتظار

سب کو ہے

اے مالک دو جہاں

تیری رحمتوں پر

اعتبار سب کو ہے

~ ام ماریہ حق

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 21 Jun 2020, 1:51 PM