ام ماریہ حق کی دعائیہ نظم: یا رحیم یا کریم
تو ہی مالک تو ہی خالق، تجھ سے ہی ہے عالم تمام، تیری قدرت تیری ندرت، ذرے ذرے سے عیاں، یہ زمیں یہ آسماں...

i
تو ہی مالک تو ہی خالق
تجھ سے ہی ہے عالم تمام
تیری قدرت تیری ندرت
ذرے ذرے سے عیاں
یہ زمیں یہ آسماں
بس تیری حمد و ثناًء تو ہی رحیم تو ہی کریم
تیری رحمت بے شمار
تو ہی قہار تو ہی جبار
قہر تیرا بے حساب
ہر طرف ہے نور تیرا
لب بہ لب ہے ذکر تیرا
محروم نہ رکھ اپنے فضل سے
ہٹا دے آنکھوں سے جہل کے پردے
بچا لے گمراہی کی دلدل سے
شناسا کر دے حق کی رفاقتوں سے
عبادتوں سے سخاوتوں سے
یقیں و ایمان کی دولتوں سے...
~ ام ماریہ حق
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
