بھنور: ام ماریہ کی نظم

ہر سمت، اک ہجوم، حصار ذات میں قید، گرداب لیے ضرورتوں کا، بھنور.... ام ماریہ کی نظم

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بھنور

ہر سمت اک ہجوم

حصار ذات میں قید

گرداب لیے ضرورتوں کا

بھنور

بہتر زندگی کی خواہشات کا

اور دلدل

اندیکھی مشکلات کی

کامرانی کامیابی کی تلاش میں

اک مسلسل ذہنی عذاب

اور لاحاصل کو

حاصل کرنے کی ضد میں

کبھی یقین

کبھی بے یقینی کے ہمراہ ہم

~ ام ماریہ حق

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Aug 2019, 10:44 PM