راہل گاندھی کی سالگرہ: کہیں لگے درخت، کہیں ہوئی لمبی عمر کی دعاء... تصویری جھلکیاں

کانگریس صدر راہل گاندھی 19 جون کو 49 سال کے ہو گئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور دیگر کئی اہم شخصیتوں نے انھیں مبارکباد پیش کیں۔

user

قومی آوازبیورو

آج کانگریس صدر راہل گاندھی کا یوم پیدائش ہے اور اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا اور دہلی کانگریس صدر شیلا دیکشت سمیت کئی اہم شخصیتوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے طویل عمر کی دعائیں دیں۔

راہل گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس کارکنان نے کئی مقامات پر جشن منائے اور کئی کچھ جگہوں پر شجر کاری بھی کی گئی۔ دہلی میں شیلا دیکشت نے بھی شجرکاری کر کے راہل گاندھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی کی طویل عمری کے لیے کچھ کانگریس کارکنان کے ذریعہ ’ہون‘ کیے جانے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔

آج صبح سے ہی راہل گاندھی سے ملنے والوں کا تانتا دیکھنے کو ملا۔ منموہن سنگھ، اشوک گہلوت، شیلا دیکشت، موتی لال وورا، سشیل کمار شندے وغیرہ نے کانگریس صدر کی رہائش پر پہنچ کر انھیں یوم پیدائش کی مبارکبادیاں دیں۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو لڈو کھلا کر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔