زرداری کسی اور کو خوش کرنے کے لئے بدزبانی کر رہے ہیں: نوازشریف

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کسی
اور کو خوش کرنے کے لئے بد زبانی کررہے ہیں۔
نوازشریف نے کل احتساب عدالت کے احاطے میں صحافیوں سے کہا، "اب وقت آگیا ہے کہ تمام جمہوری قوتوں کو کسی بھی فردکو خوش کرنے کے بجائے متحد ہو جانا چاہئے۔" انہوں نے کہا، " میں نے اپنے اقتدار کے دوران آزاد عدلیہ کی پرزور حمایت کی اور ان ججوں کے خلاف تھا جوفوجی حکمرانوں کا استقبال پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ کیا کرتے تھے۔"
ان سے جب پوچھا گیا کہ ہائی کورٹ کے ایک جج نے ان کے مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کونسل میں کھل کرکئے جانے کی سفارش کی ہے، نواز شریف نے کہا کہ "کچھ بھی راز نہیں رہنا چاہئے اور جب ملک میں تمام معاملات پر کھل کر بحث کی جائے گی تو ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔ اگر ایک مرتبہ ایسی شروعات ہوجئاے تو پھر اس سمت میں ترقی کوکوئی روک نہیں سکتا۔ " مخالفین کے ساتھ تنازعات سے متعلق ان کی پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، "کیا ہر وقت ہم ہی لوگوں سے ٹکراتے رہتے ہیں اور کوئی ہم سے نہیں ٹکراتا ہے۔" اس معاملے کی سماعت چھ ماہ کے اندر پوری ہونے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ اس مختصر مدت میں تحقیقات کو مکمل کرکے وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ خاندان میں کسی طرح کے تنازع سے متعلق کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور بعض بیرونی افراد ان کے خاندان میں اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں تو وہ اپنے منصوبے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔