عمران کو نقصان پہنچانے پر خودکش حملہ ہو گا۔ پی ٹی آئی ایم پی کی دھمکی

اگر عمران خان کو بال برابر بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے تو ملک چلانے والوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ نہ تو آپ اور نہ ہی آپ کے بچے بچیں گے ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی نے پارٹی کے صدر عمران خان کو کسی طرح کا نقصان پہنچنے پر خود کش حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عطاء اللہ نے یہ دھمکی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دی ہے۔

ویڈیو میں عطاء اللہ کو تنبیہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’اگر عمران خان کو بال برابر بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے تو ملک چلانے والوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ نہ تو آپ اور نہ ہی آپ کے بچے بچیں گے ۔ سب سے پہلے میں آپ پر خودکش حملہ کروں گا۔ میں تمہیں جانے نہیں دوں گا۔ اسی طرح ہزاروں کارکن تیار ہیں۔‘


خیال ر ہے کہ مارچ کے آخر میں عمران خان کی حکومت کے آخری چند ہفتوں میں مسٹر عمران کی جان کو لاحق خطرے کو سب سے پہلے فیصل واوڈا نے عام کیا۔ اس کے بعد اپریل کے اوائل میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ ملکی سیکیورٹی ایجنسیوں نے عمران کو قتل کی سازش کی معلومات دی ہے۔

واضح رہے پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد پاکستانی سماج دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے جس میں ایک حصہ عمران حامیوں کا ہے اور دوسرا عمران مخالفین کا ۔ پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی حکومت عدم اعتماد کی تحریک منظور ہونے کے وجہ سےاقتدار سے بے دخل ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔