پاکستان: سندھ میں سڑک حادثے میں 12 افراد جاں بحق، 11 زخمی

اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویریو این آئی</p></div>

فائل تصویریو این آئی

user

یو این آئی

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں بدھ کی شام ایک سڑک حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔  یہ اطلاع ایک افسر نے دی۔

ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر احمد فواد شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ خیرپور کے علاقے بابرلوئی بائی پاس کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔


افسران نے بتایا کہ زخمیوں میں سے پانچ اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے، جس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔افسر کے مطابق مسافر وین سکھر سے خیرپور جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔